مجلس انصار اللہ ہملٹن نیاگرہ، کینیڈا کا جلسہ یوم خلافت
مجلس انصار اللہ ہملٹن نیاگرہ، کینیڈا کے زیر اہتمام مورخہ ۲۸؍اپریل ۲۰۲۴ء بروز اتوار شام سات بجے مسجد بیت النصرت ہملٹن میں جلسہ یوم خلافت کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت سہیل ثاقب صاحب نائب صدر مجلس انصاراللہ کینیڈا نے کی۔ تلاوت قرآن کریم، عہد انصاراللہ اور نظم کے بعد جلسے کی پہلی تقریر خاکسار (ناظم اعلیٰ ہملٹن نیاگرہ) نے اردو زبان میں ’’خلافت علی منہاج النبوہ اور ہماری ذمہ داریا ں‘‘ کے موضوع پر کی۔ دوسری تقریر انگریزی میں سیدالرحمٰن صاحب نے ’’برکات خلافت‘‘ کے موضوع پر کی۔
جلسہ میں حدیث نبویﷺ اور اقتباس حضرت مسیح موعودؑ بھی پیش کیا گیا۔ اس کے علاوہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرالعزیز کے دو ویڈیو کلپس بھی حاضرین کو دکھائے گئے۔
جلسہ کے اختتام پر صدر مجلس نے خلافت سے وابستگی کے حوالے سے چند گزارشات حاضرین جلسہ کے سامنے رکھیں۔ دعا کے ساتھ جلسہ اختتام پذیر ہوا۔
نماز مغرب و عشاء کی ادائیگی کے بعد احباب کی خدمت میں عیشائیہ پیش کیا گیا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ریجن کی تمام چھ مجا لس سے ۸۰؍انصار اور پانچ خدام نے اس جلسہ میں شرکت کی۔
(رپورٹ:غلام احمد مقصود۔ ناظم اعلیٰ مجلس انصار اللہ ہملٹن نیاگرہ)