جرمنی کی لوکل امارت ڈارمشٹڈ میں جلسہ یوم مسیح موعود کا انعقاد
راجہ نعیم اللہ صاحب سیکرٹری تربیت لوکل امارت ڈارمشٹڈ تحریر کرتے ہیں کہ امارت ڈارمشٹڈ کا جلسہ یوم مسیح موعود مورخہ ۲۴؍مارچ بروز اتوار مسجد نورالدین میں اسامہ انور قریشی صاحب لوکل امیر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم اور نظم کے بعد کوئز پروگرام پیش کیاگیا جس میں اطفال اور خدام نے دلچسپی سے حصہ لیا۔ بعد ازاں احیاء الدین صاحب مربی سلسلہ نے جرمن زبان میں ’’سیرت حضرت مسیح موعودؑ‘‘ اور مکرم شمشاد احمد قمر صاحب پرنسپل جامعہ احمدیہ جرمنی نے ’’حضرت مسیح موعودؑ کی بعثت کا مقصد اور ہماری ذمہ داریاں‘‘ کے موضوعات پر تقاریر کیں۔ اس کے بعد صدر مجلس نے مقررین ، سامعین ،منتظمین کا شکریہ ادا کیا مکرم پرنسپل صاحب نے دعا کروائی۔ اس جلسہ میں ۴۰۰؍سے زائد مرد و خواتین نے شرکت کی۔ جلسہ کے اختتام پر تمام شاملین کی خدمت میں افطاری پیش کی گئی۔
(رپورٹ: عرفان احمد خان۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)