ارشادِ نبوی
قوم کے لیے دعا
حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ بیان کرتے ہیں:گویا میں نبیﷺ کو اَب بھی دیکھ رہا ہوں کہ نبیوں میں سے ایک نبی کا حال آپؐ سنا رہے ہیں جس کو اس کی قوم نے مار مار کر لہولہان کر دیا تھا اور وہ اپنے چہرے سے خون پونچھ رہے تھے اور کہتے جاتے تھے۔اے اللہ! میری قوم کو بخش کیونکہ وہ نہیں جانتے (کہ میں اللہ کا رسول ہوں)۔
(بخاری کتاب احادیث الانبیاء)