جماعت احمد یہ نوئے ویڈ، جرمنی میں تبلیغ سیمینار کا انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۱۳؍اپریل ۲۰۲۴ء بروز ہفتہ نوئے ویڈ، جرمنی کی مسجد بیت الرحیم میں تبلیغ سیمینار کا انعقاد عمل میں آیا ۔
سیمینار میں شرکت کے لیے مرکز سے حافظ فرید احمد خالد صاحب نیشنل سیکرٹری تبلیغ مع دیگر تین ممبران صفوان احمد ملک صاحب، طلحہ طاہر صاحب اور شیر از احمد صاحب نوئے ویڈ تشریف لائے ۔
نماز ظہر و عصر کے بعد نیشنل سیکرٹری صاحب تبلیغ کی زیر صدارت با قاعدہ اجلاس کی کارروائی کا آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ سے ہوا۔ اس کے بعد صدر اجلاس نے نیشنل شعبہ تبلیغ کے تحت جرمنی بھر میں ہونے والی تبلیغی مساعی پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ اس موقع پر نیشنل شعبہ تبلیغ جرمنی کی طرف سے تقریباً ۱۰۰؍ کے قریب تبلیغی کِٹس بھی افراد جماعت کو دی گئیں جن میں ضروری تبلیغی لٹریچر کے علاوہ سفید رنگ کی شرٹس بھی موجود تھیں۔ بعد ازاں مصباح الرحمان ثاقب صاحب قائمقام صدر جماعت نے بعض اعلانات کیے اور احباب جماعت کو دعوت الیٰ اللہ میں بھرپور شرکت کی تلقین کی۔ اس تبلیغی سیمینار کا اختتام دعا سے ہوا۔اجلاس کی کُل حاضری ۱۶۰؍رہی ۔
بعدازاں احباب جماعت کی خدمت میں طعام پیش کیا گیا۔
(رپورٹ: ریاض محمود باجوہ۔ مربی سلسلہ)