گھانا کے Ekumfi Zoneمیں عید کے موقع پر کھیلوں کا اہتمام
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس خدام الاحمدیہ اکمفی زون گھانا کو مورخہ ۱۷؍اپریل بروز ہفتہ جامعۃ المبشرین میں عید کی خوشی میں کھیلوں کا اہتمام کرنے کی توفیق ملی۔ ان کھیلوںمیں فٹ بال، والی بال اور ۱۰۰؍ میٹر ریس کے مقابلے شامل تھے۔ ان کھیلوں میں شامل ہونے کے لیے جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل، منقسم زون، اکمفی زون اور جامعۃ المبشرین کی ٹیمیں مدعو تھیں۔
صبح دس بجے کھیلوں کا آغاز دعا کے ساتھ ہوا جس کے بعد زونل قائدMr. Abubakar Arthurصاحب نے کھیلوں کے حوالہ سےہدایات دیں۔ ان چاروں ٹیموں نے فٹ بال اور والی بال کے میچز کھیلےگئے۔ فٹ بال میں جامعہ انٹرنیشنل کی ٹیم اول رہی جبکہ والی بال میں جامعۃ المبشرین اور جامعہ انٹرنیشنل کی ٹیمیں مجموعی طور پربرابر رہیں ۔ ۱۰۰؍میٹر ریس میں جامعہ انٹرنیشنل کا طالب علم اول رہا۔ دوسری پوزیشن منقسم زون کے ایک خادم اور تیسری پوزیشن جامعۃ المبشرین کے طالب علم نے حاصل کی۔
جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل اور جامعۃ المبشرین کے مابین باسکٹ بال کا ایک نمائشی میچ بھی ہوا جو جامعہ انٹرنیشنل نے جیت لیا۔
اختتامی تقریب کی صدارت ریجنل قائد Mr.Jamil Rahman Nyameصاحب نے کی۔ آپ نے اس موقع پر زونل قائد صاحب کا شکریہ اداکیا اور خدام اور اطفال کی حوصلہ افزائی کی۔ آپ نے جامعۃ المبشرین کا ان کھیلوں کی میزبانی کرنے اور ہر طرح سے تعاون کرنے پر ان کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اس تقریب میں ۲۰۶؍خدام اور ۵۲؍ اطفال نے شرکت کی۔ اس تقریب نے عید کا لطف دوبالا کردیا اور خدام کے مابین محبت اور بھائی چارہ کی فضا پیدا ہوئی اور آئندہ بھی اسی طرح کے پروگرامز بنانے کی ضرورت محسوس ہوئی۔ دعا کےساتھ اس پروگرام کا اختتام ہوا۔
(رپورٹ: فہیم احمد خادم۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)