متفرق

سوجی اور بیسن کا حلوہ

اجزا

سوجی آ دھا کپ

بیسن آدھا کپ

گھی آدھا کپ

چینی ایک کپ

پانی ایک گلاس

الائچی آدھا چمچ

بادام ۱۵ سے ۲۰ عدد

کا جو ۱۵ سے ۲۰ عدد

کشمش ۱۵ سے ۲۰ عدد

ترکیب

سب سے پہلے ایک برتن میں پانی اُبال لیں پھر پین میں گھی ڈال کر تھوڑا گرم کرکے اس میں سوجی اور بیسن ڈا ل کر اچھی طرح بھون لیں ہلکا براؤن ہونے لگے تو آنچ ہلکی کر دیں پھر اس میں تھوڑا تھوڑا کرکے اُبلا ہواپانی ڈا لیں حلوے میں چمچ مسلسل ہلاتی رہیں ۔الا ئچی پاؤڈر اور چینی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور حلوے کو تب تک پکا ئیں جب تک یہ پین کو چھوڑ نہ دے جب حلوہ پین کو چھوڑ دے تو اس کو ایک ڈ و نگے میں نکال لیں اوپر بادام ، کا جو اور کشمش سے سجا دیں ۔ مزیدار سوجی بیسن کا حلوہ تیار ہے۔

(مرسلہ: ذکیدہ چودھری۔جرمنی)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button