دعائے مستجاب
درد کی دعا
حضرت عثمانؓ بن ابی العاص نے رسول کریم ﷺ سے جسم میں دردوں کی شکایت کی تو حضورؐ نے یہ دَم سکھلایا کہ تین مرتبہ بسم اللّٰہ پڑھو کہ اللہ کے نام سے دُعا کرتا ہوں پھر سات مرتبہ یہ دُعا کرو:
اَعُوْذُ بِاللّٰهِ بِعِزَّتِهٖ وَ قُدْرَتِهٖ مِنْ شَرِّ مَا اَجِدُ وَ اُحَاذِرُ
(ابن ماجہ کتاب الطب باب ماعوّذ به النبی)
ترجمہ: اللہ تعالیٰ ، اُس کی عزت اور اُس کی قدرت کی پناہ کا مَیں طالب ہوں ہر اُس شر سے جو مَیں پاتا ہوں اور جس کا مجھے اندیشہ ہے۔
(مناجات رسولﷺ، خزینۃ الدعا صفحہ ۹۵)