متفرق

تھائی رائیڈ وجوہات اور علامت

(آمنہ نورین (جرمنی))

تھائی رائیڈ کیا ہے؟

تھائی رائیڈ گردن کے قریب تتلی کا شکل کی ایک غدود ہوتا ہے۔ یہ غدود ایسے ہارمونز پیدا کرتا ہے جو دل، دماغ اور جسم کے دیگر حصوں کو صحیح طریقے سے چلاتا ہے۔ یہ جسم کو توانائی استعمال کرنے کے قابل بناتا ہے اور جسم کا درجہ حرارت مناسب رکھتی ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایک طرح سے یہ غدود جسم کی بیٹری کی طرح کام کرتا ہے۔ اگر یہ غدود کم یا زیادہ ہارمونز خارج کرے تو تھائی رائیڈ کی علامات ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔

تھائی رائیڈ کی بیماری مرد و زن دونوں میں یکساں ہے مگر خواتین کو دوران حمل یا بچے کی پیدائش کے بعدتین چار ماہ کے اندر اندر اس بیماری کا شکار زیادہ دیکھا گیا ہے۔

ٹانسلز اور تھائیرائیڈ میں فرق

یاد رہے ٹانسلز اور تھائی رائیڈ یا گلہڑ دو الگ الگ بیماریاں ہیں۔ مگران کا تعلق گلے سے ہوتا ہے۔

علامات:کھانے پینے میں دشواری، گلے میں سوزش، سانس لینے میں دشواری، ہر وقت تھکاوٹ، بالوں کا جھڑنا، ماہواری کے مسائل مثلاً دیر سے آنا یا نہ آنا، بے چینی، پسینہ اور ہروقت بھوک محسوس ہونا ، وزن میں زیادتی یا کمی، ناخنوں کے مسائل وغیرہ ۔

ان علامات کے حامل لوگوں کو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہے۔ بدقسمتی سے اگراس کا علاج بروقت نہ کروایا جائے تو یہ انسان کو بانجھ پن سے دوچارکردیتی ہے۔

تھائیرائیڈ کی وجہ

تھائی رائیڈ آئیوڈین کی کمی کی وجہ سے بنتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ کھانے میں آئیوڈین نمک کے استعمال کی وجہ سے انسان اس بیماری سے بچا رہتا ہے ۔

اس کی تین اقسام ہیں ، اس وجہ سے علامات اورعلاج کے حوالے سے آپ کا معالج ٹیسٹ کے بعد ہی علاج تجویز کرسکتا ہے۔

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button