ذہنی آزمائش
راستہ تلاش کریں
گڈو کا ہوم ورک کرنے میں مدد کریں۔ شیر میں رنگ بھریں اورلفظ بھی مکمل کریں۔
……+ی+ر+=شیر
پہیلیاں
1۔ گوری چِٹّی روپ سہانا
سر پر ہے ایک چھترا سا تانا
2۔ اس نے جس کو پایا جیسا
کھینچا اس کا نقشہ ویسا
3۔ وہ کون سا پھل ہے جسے ہم کھاتے بھی ہیں اور پیتے بھی ہیں؟
4۔ وہ کون سی چیز ہے جو باندھنے کے بعد بھی چلتی ہے؟
5۔ ایک شخص کالے کپڑے، جوتے اور موزے پہنے اور کالا چشمہ لگائے سڑک کے درمیان چل رہا ہےایک گاڑی جس کی تمام لائیٹس بند ہیں پھر بھی اس کے پاس آ کر رک جاتی ہے۔ بتائیں کیسے؟
کسوٹی
درج ذیل دس سوالوں کے ذریعہ بوجھیں کہ
میں کون ہوں؟
1: میں توروزانہ گھر گھر آتا ہوں۔
2: میں دنیا بھر کی باتیں بتاتا ہوں۔
3: میرا کام علم و ادب کی ترویج بھی ہے۔
4: میرا انگریزی میں نام شمال، مشرق، مغرب اور جنوب کا مخفّف ہے۔
5: میں دنیا کے ہر حصہ میں پایا جاتا ہوں۔
6: آج کل بے شک ویڈیوز بن جاتی ہیں لیکن عدالت بطور ثبوت مجھے ہی تسلیم کرتی ہے۔
7: گو میں ایک دن پرانی باتیں بتاتا ہوں لیکن پھر بھی وہ تازہ باتیں کہلاتی ہیں۔
8: میں ہر عمر، رنگ و نسل،زبان و ملک میں برابر مقبول ہوں۔
9: میرا باس مدیر کہلاتا ہے۔
10: میرا گھر مطبع خانہ کہلاتا ہے۔
بچوں کے الفضل کا سوالنامہ
(از بچوں کا الفضل 3؍ فروری2023ء)
1۔ اس شمارہ میں اللہ میاں کے خط میں سورة البقرة کی کون سی آیت درج ہے؟………………..
2۔ شہید کو جنت میں کیا نظر آتا ہے؟…………..
3۔ اس شمارہ میں دادی جان کے آنگن میں دادی جان نے کونسی کہانی سنائی ہے؟…………………
4۔ مدینہ منورہ مکہ سے …… کلو میٹر دُور ہے؟
5۔ مندرجہ ذیل کے معنے درج کریں:
سینچنا:……………………………………،
پنپنا:…………………………………….،
جان فشانی: ………………………………،
الْحَرْبُ خُدْعَةٌ: ……………………………
آؤ بیت بازی کریں!
درج ذیل اشعار مکمل کریں:
کیوں نہیں تم کو دینِ حق کا خیال
_______________________
کیوں نہیں لوگو تمہیں حق کا خیال؟
_______________________
جب آوے وقت میری واپسی کا
_______________________
_______________________
فَسُبحَانَ الَّذِی اَخزَی الْاَعَادِی
(جوابات اگلے شمارے میں)
گذشتہ شمارے کے درست جواب
پہیلیاں: 1۔ چاند، 2۔ اندھیرا، 3۔ مین گیٹ، 4۔ دودھ 5۔ نمک۔
دلچسپ سوالات: 1۔ منگولیا، 2۔ بیلیز، 3۔ روس، 4۔ ملالہ یوسف زئی، پاکستان۔ 5۔ الو
کسوٹی:گلاب کا پھول
گذشتہ شمارے کے ذہنی آزمائش کے صحیح جواب بھجوانے والے:
مالی: تاشفہ نورین ، اطہر احمد ناصر، مطہر احمد ناصر، طاہر احمد ناصر۔ نائیجر : شاہ ویر اطہر ، رامس اطہر ۔ کینیڈا: نواب ضوریز احمد خان ۔ گھانا: محمد طلحہ منگلا، بلال اظہر منگلا۔
ان کے علاوہ شامل ہیں: زخرف بن کاشف، امة الرقیب، عروج افتخار، رائد احمد، مومنہ احمد، تفرید احمد، آریان احمد مجوکہ، قدسیہ ناصر، دانیہ شفیق، صفوان خالد، عمار احمد، عطاء الشافی۔