اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

درخواستہائے دعا

٭…ملک امان اللہ صاحب اعلان کرواتے ہیں کہ مکرمہ ناہید مبشر صاحبہ اہلیہ مکرم مبشر احمد چدھڑ صاحب آف بریمپٹن ایسٹ جماعت کینیڈا آج کل کینسر کی وجہ سے شدید بیمار ہیں۔ کینسر دماغ تک پہنچ گیا ہے اور کمزوری بہت ہوگئی ہے۔

٭… مولانا سعیدالرحمان صاحب سابق امیر ومبلغ انچارج سیرالیون (حال مقیم کینیڈا) تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کی بائیں آنکھ کے کورنیا کا آپریشن مورخہ ۴؍جون ۲۰۲۴ءکو ہوا ہے۔

احباب جماعت سے تمام مریضان کی شفائے کاملہ و عاجلہ نیز جملہ پیچیدگیوں سے بچے رہنے کے لیے دعا کی درخواست ہے۔

٭…٭…٭

تقریب آمین

مکرم عطاء المجیب راشد صاحب امام مسجد فضل لندن تحریر کرتے ہیں کہ میرے خالو جان مرحوم محترم قاضی محمد رشید خان صاحب سابق وکیل المال ثانی تحریک جدید کے پوتے مکرم ڈاکٹر سلمان انصاری صاحب ابن ڈاکٹر لئیق احمد انصاری صاحب نے اپنی بیٹی عزیزہ زرمینے کی تقریب آمین مورخہ ۲۷؍اپریل ۲۰۲۴ء کو لندن میں اپنے گھرپر منعقدکی۔ اس میں ہمارےخاندان کے احباب ، خواتین اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ خاکسار کی موجودگی میں عزیزہ نے قرآن مجید کی آخری چند سورتیں بہت عمدگی اور تجوید کے ساتھ پڑھیں۔ اس کے بعد سب نے اس کو اور اس کے والدین اور بڑے بھائی کو مبارکباد دی۔ آخر میں خاکسار نے اجتماعی دعا کروائی۔ الحمدللہ

اس تقریب کی خاص اور منفرد بات یہ تھی کہ عزیزہ کو قرآن مجید اس کے بڑے بھائی شایان (عمر ساڑھے گیارہ سال) نے پڑھایا ہے اور شایان کو قرآن مجید اس کے والد ڈاکٹر سلمان انصاری نے پڑھایا تھا۔ اس سے قبل عزیزم شایان نے اپنے سے چھوٹی بہن شاھے کو بھی جب کہ وہ خود آٹھ سال کا تھا ، قرآن کریم ناظرہ مکمل پڑھایا تھا اور اب اُس سے چھوٹی بہن زرمینے کو بھی اُسی نے پڑھایا ہے۔ اس لحاظ سے یہ تقریب بہت منفرد اور خوشکن تقریب تھی۔الحمد للہ

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ساری جماعت میں قرآن مجید پڑھنے اور پڑھانے کے اس نیک طریق کو فروغ دے اور ایسی مثالیں قائم ہوتی رہیں ۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button