اطلاعات و اعلانات
نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں
اعلان ولادت
وسیم احمد سروعہ صاحب مربی سلسلہ سربیا تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے ہماری بیٹی عزیزہ صائمہ احمد سروعہ اور داماد عمار احمد کو بیٹے سے نوازا ہے۔ الحمدللہ علیٰ ذالک ۔
بچے کا نام صائب طالع احمد تجویز ہوا ہے۔
احباب جماعت کی خدمت میں درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ نومولود کو صحت و تندرستی والی لمبی عمرسے نوازے، دین ودنیا کی حسنات عطا فرمائے، خادم دین ہو اورخلیفہ وقت کا سلطان نصیر ہو۔آمین
اعلان نکاح و شادی
قمر کھوکھر صاحب تحریر کرتے ہیں کہ عزیزہ صباحت پال بنت محترم وسیم احمد پال آف لارنس ول، اٹلانٹا، جارجیا اور عزیزم سعد حسن ابن محترم نبیل احمد صاحب آف ساؤتھ ورجینیا کا نکاح ۳۰؍مئی۲۰۲۴ء بروز بدھ محترم منصور طاہر صاحب صدر جماعت جارجیا کیرولینا نے ۲۰؍ہزار امریکن ڈالرز حق مہر پر پڑھایا اور نکاح کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی جس کے بعد دلہن کے والدین کی طرف سے عشائیہ دیا گیا ۔
اسی طرح دولہے کی طرف سے ۸؍جون بروز ہفتہ شام آٹھ بجے دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں محترم سید شمشاد احمد ناصر صاحب مبلغ سلسلہ نے رشتہ کے بابرکت ہو نے کے لیے دعا کروائی ۔
احباب جماعت سے اس رشتے کے بابرکت ہو نے کے لیے دعا کی درخو است ہے۔