ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈکپ ۲۰۲۴ء

ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈکپ:جنوبی افریقہ نے بنگلادیش کوچار رنز سے شکست دے دی

مینزٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2024ء

میچ نمبر: 21   (گروپ ڈی)

جنوبی افریقہ بمقابلہ بنگلا دیش

(South Africa vs Bangladesh)

نساؤکاؤنٹی،نیویارک

10جون 2024ء

ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں گروپ ڈی کےایک اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلادیش کےخلاف شکست کوجیت میں بدل کرصرف چاررنزسےکامیابی حاصل کرلی۔ٹورنامنٹ میں لگاتارتین کامیابیوں کےساتھ جنوبی افریقہ ورلڈکپ کےسپرایٹ(Super Eight) مرحلے میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

نیو یارک کے نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے اس میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیااوربیٹنگ کے لئے ایک مرتبہ پھرمشکل کنڈیشنزمیں 20اوورزمیں 6وکٹوں کے نقصان پر113رنزبنائے۔جس کے جواب میں بنگلادیشی ٹیم 109رنزبناسکی۔گزشتہ میچز کی طرح اس میچ میں بھی نیویارک کی Pitchبلےبازوں کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئی۔

پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کی ابتدائی چاروکٹیں صرف23کے اسکورپرگرچکی تھیں۔ایسے میں ڈیوڈملر(David Miller)اور ہینرک کلاسن(Heinrich Klassen)نے ذمہ دارانہ اور بہترین بلےبازی کرتے ہوئے 79اہم ترین رنزکااضافہ کیا۔ کلاسن نے تین چھکوں اور دوچوکوں کی مددسے 46جبکہ ڈیوڈملر نے 29رنزکی اننگزکھیلی۔ یوں جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنائے۔بنگلادیش کی جانب سے تنظیم حسن نے 3، تسکین احمد نے 2 جبکہ رشاد حسین نے ایک وکٹ حاصل کی۔ 

ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کا آغازبھی اچھانہ تھا۔دسویں اوورمیں 50کے اسکورپرچارکھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔پانچویں وکٹ کی شراکت میں توحیدہردوئے(Towhid Hridoy)اورمحموداللہ(Mahmudullah)نے قیمتی 44رنزکااضافہ کیا اوراپنی ٹیم کوجیت کےقریب کردیا۔توحیدنے37رنزکی اچھی باری کھیلی،ان کےآؤٹ ہونے کےبعدمیچ کاپانسہ ایک مرتبہ پھر پلٹا اور جنوبی افریقہ نے بنگلادیش کے جبڑوں سے فتح چھین لی اور آخری تین اوورزمیں 20رنزنہ بننے دئیے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشو مہاراج (Keshav Maharaj)نے تین جبکہ کاگیسوربادا (Kagiso Rabada)اور آنرخ نوکیا(Anrich Nortje) نے دو،دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔عمدہ بیٹنگ پرفارمنس پرہینرک کلاسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیاگیا۔

 (رپورٹ:ن م طاہر)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button