جماعت احمدیہ فجی میں جلسہ ہائے یوم خلافت کا انعقاد
محض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے فجی کی مختلف جماعتوں کو امسال مئی کے مہینہ میں جلسہ ہائے یوم خلافت منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ ان جلسہ جات کی رپورٹ کچھ یوں ہے:
جماعت احمدیہ مارو: مورخہ ۲۵؍مئی۲۰۲۴ء جماعت احمدیہ مارو کو جلسہ یوم خلافت شام پانچ بجےبعد نماز عصر مسجد محمود میں منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ جلسے کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ سے ہوا۔ دو نظموں کے علاوہ جلسے میں دو تقاریر ان موضوعات پر ہوئیں: ’’برکات خلافت‘‘ اور ’’خلافت احمدیہ کی احباب جماعت سے للّٰہی محبت‘‘۔ جلسہ کی حاضری ۲۸؍ رہی۔ دعا کے ساتھ جلسے کا اختتام ہوا۔نماز مغرب و عشاء کے بعد حاضرین جلسہ کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔
جماعت احمدیہ ناندی: مورخہ ۲۶؍مئی شام سوا چار بجے بعد نماز عصر جماعت احمدیہ ناندی میں جلسہ یوم خلافت کا انعقاد مسجداقصیٰ میں کیا گیا۔ جلسے کا باقاعدہ آغاز خاکسار (امیرو مشنری انچارج فجی) کی زیر صدارت تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔تین نظموں کے علاوہ جلسے میں چار تقاریر ان موضوعات پر کی گئیں: ’’خلافت کی اہمیت‘‘، ’’خلافت احمدیہ دعاؤں کا خزانہ‘‘، ’’کامیابی اطاعتِ خلافت میں ہے‘‘ اور ’’خلافت احمدیہ کی احباب جماعت سے للّٰہی محبت‘‘۔ آخر پر خاکسار نے اختتامی تقریر میں اطاعتِ خلافت کے ساتھ ساتھ نظام جماعت کی اطاعت کی طرف پُر زور الفاظ میں توجہ دلائی۔ دعا کے ساتھ جلسے کا اختتام ہوا۔ نماز مغرب و عشاء کی ادائیگی کے بعد حاضرین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔ جلسے کی کُل حاضری ۶۷؍رہی جس میں ۱۸؍مہمان شامل ہیں۔
جماعت لمباسہ:مورخہ ۲۶؍مئی کو جلسے کا آغاز صبح ساڑھے دس بجے تلاوت قرآن کریم اور نظم سے ہوا۔ مکرم صدر صاحب جماعت نے جلسہ یوم خلافت کی اہمیت بیان کی۔ جلسے میں دو تقایر کی گئیں۔ نماز ظہر کے بعد احباب جماعت کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔ جلسے کی حاضری ۳۹؍تھی۔
جماعت سینگاگا:مورخہ ۳۰؍مئی کو بعد از نماز مغرب و عشاء جلسے کا آغاز تلاوت قرآن کریم اور نظم سے ہوا۔ جلسے میں دو تقاریر پیش کی گئیں: ’’قرآن مجید کی رو سے خلافت کا قیام‘‘ از مکرم صدر صاحب جماعت اور ’’خلافت سے وابستگی میں ہی تمام برکات ہیں‘‘ از خاکسار۔ جلسے کی حاضری ۲۱؍تھی۔
جماعت نسروانگا: مورخہ ۳۱؍مئی کو جلسے کا آغاز صبح ساڑھے دس بجے تلاوت قرآن کریم اور نظم سے ہوا۔ جلسے میں دو تقاریر پیش کی گئیں: ’’خلافت کی اہمیت و برکات‘‘ از مکرم ایوب شاہ صاحب اور ’’حضرت مسیح موعودؑ کی تحریرات کی روشنی میں خلافت کا قیام‘‘ از خاکسار ۔ نماز جمعہ کے بعد احباب جماعت کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔ جلسے کی حاضری ۳۶؍تھی۔
جماعت ولودہ:مورخہ ۳۱؍مئی بعد از نماز جمعہ جلسے کا آغاز تین بجے تلاوت قرآن کریم اور نظم سے ہوا۔ جلسے میں دو تقاریر پیش کی گئیں: ’’سیرت حضرت ابو بکر صدیقؓ ‘‘ از مکرم خواجہ فیض احمد صاحب اور ’’خلفائے احمدیت کا عشق رسولﷺ‘‘ از خاکسار۔ جلسے کی حاضری ۲۹؍تھی۔
(رپورٹ: محمود احمد۔ امیر ومشنری انچارج فجی)