ذہنی آزمائش
الفاظ تلاش کریں
حج، طواف، عبادت، اسلام، احرام، عرفہ، کعبہ، سفر، حاجی، مکہ، عرفات، مزدلفہ، مِنٰی
کسوٹی
درج ذیل دس سوالوں کے ذریعہ بوجھیں کہ میں کون ہوں؟
1: میں ایک گھر ہوں۔
2: میں پوری دنیا میں مشہور ہوں۔
3: میں کالے رنگ کے کپڑوں میں لپٹا ہوں۔
4: سال میں ایک بار میرا مہمان بنا جا سکتا ہے۔
5: میرے گرد سات چکر لگائے جاتے ہیں۔
6: میرے احاطےکو البیت الحرام کہا جاتا ہے۔
7: پہلے میرا احاطہ چھوٹا سا تھا۔ اب پورا شہر ہی میرا احاطہ ہے۔
8: میرے پاس ہی ایک چشمہ بھی جاری ہے۔
9: میرے بانی حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیل ؑ کو مانا جاتا ہے۔
10: میرا ایک پتھرآسمان سے آیاتھا۔
بچوں کے الفضل کا سوالنامہ
(از بچوں کا الفضل 20؍جنوری2023ء)
1:اس شمارہ کا موضوع کیا ہے؟ …………..
2:حضرت آدمؑ دنیاکے پہلے انسان تھے یا پہلے نبی؟…………………….
3:باغ کو عربی میں کیا کہتےہیں؟…………….
4:خانہ کعبہ کے دوسرے نام بتائیں؟.. …………………………………………………
5:اعراب لگائیں: لیس الخبر کالمعاینۃ
6: معنے درج کریں:
پرستش کرنا:…………………………
جاذب:………………………………
معتمر:………………………………..
حاجی:………………………………..
گذشتہ شمارے کے ذہنی آزمائش کے صحیح جواب بھجوانے والے:
مالی: تاشفہ نورین ، اطہر احمد ناصر، مطہر احمد ناصر، طاہر احمد ناصر۔ گھانا: محمد طلحہ منگلا، بلال اظہر منگلا، عیشہ اظہر، ایقان اظہرمنگلا۔ ان کے علاوہ شامل ہیں: زخرف بن کاشف، امة الرقیب۔
گذشتہ شمارے کے درست جواب
پہیلیاں: 1۔مولی، 2۔کیمرا، 3۔ناریل، 4۔ہاتھ کی گھڑی، 5۔ دن کا وقت ہے ۔
بچوں کے الفضل کا سوالنامہ: 1:سورة البقرة: 44، 2: اپنا گھر، 3: ڈوری کے شہید، 4: مدینہ مکہ کے شمال میں ۴۵۰ کلومیٹر دور ہے۔ 5:سینچنا: کھیت کوپانی دینا، پنپنا: شاخیں نکلنا، جان فشانی: جان دینا/شوق۔لڑائی داؤ پیچ کا نام ہے۔ کسوٹی:اخبار
(جوابات اگلے شمارے میں)