از مرکز
پاکستانی احمدیوں کے لیے دعا کی تحریک
امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خطبہ جمعہ فرمودہ ۱۴؍جون ۲۰۲۴ء میں پاکستانی احمدیوں کے لیے خصوصی طور پر دعاؤں کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا: آخر پر مَیں پاکستان کے احمدیوں کے لیے بھی خاص طور پر دعا کے لیے کہنا چاہتا ہوں۔ ان پر آج کل پھر سختیاں وارد کی جارہی ہیں۔ اللہ تعالیٰ جلد پاکستانی احمدیوں کو بھی ان ظالموں سے نجات دلائے۔ اور وہاں بھی ہمارے حالات بہتر ہوں۔ (آمین) ذرا ذرا سی بات پر مقدمے اور تنگ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔