یورپ (رپورٹس)
برطانیہ کی جماعت برنٹ ووڈ میں جلسہ یوم خلافت کا انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۳۰؍مئی ۲۰۲۴ء بروز جمعرات جماعت احمدیہ برنٹ ووڈ لندن کو اپنا جلسہ یوم خلافت منعقد کرنے کی توفیق ملی۔
تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور نظم کے بعد سید مُزمل احمد صاحب اور مامورخان صاحب نے انگریزی میں جبکہ ملک رحیم بخش صاحب نے اردو میں ‘‘خلافت کی برکات’’ کے موضوع پر تقاریر کیں۔ فضل عُمر ڈوگر صاحب صدر جماعت برنٹ ووڈ نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ جلسہ کا اختتام دعا سے ہوا جس کے بعد تمام شاملین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔ جلسے کی کُل حاضری ۶۰؍سے زائد رہی۔ الحمد للہ علیٰ ذالک
(رپورٹ: ارشد محمود خاں۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)