جرمنی کی لوکل امارت فرینکفرٹ میں جلسہ یوم خلافت کا انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ جرمنی کی لوکل امارت فرینکفرٹ کو اپنا جلسہ یوم خلافت مورخہ ۲۶؍مئی ۲۰۲۴ءبروز اتوار بعد نماز ظہر و عصر بیت الفتوح میں منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ مولانا عبدالباسط طارق صاحب امام مسجد نور کی صدارت میں جلسے کا آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور نظم سے ہوا۔ بعد ازاں لقمان احمد بابر صاحب نے اپنی تقریر میں ذکر کیا کہ خلیفہ وقت صرف روحانی سربراہ ہی نہیں بلکہ نبوت کا متبادل ہے جس کے ساتھ وابستہ رہنے والوں کو خدا ترقیات عطا کرتا ہے۔ اس کے بعد مردوں اور خواتین کی طرف علیحدہ علیحدہ بچوں کے درمیان کوئز کا مقابلہ کروایا گیا۔ بعد ازاں مبشر احمد بٹ صاحب مربی سلسلہ نے ’’اطاعت خلافت‘‘ کے موضوع پر تقریر کی۔ صدر مجلس نے اپنی تقریر میں رسالہ الوصیت کی روشنی میں نبوت اور خلافت کا موضوع بیان کیا۔
خواجہ مبشر احمد صاحب لوکل امیر نے بعض اہم اعلانات کیے اور مقررین و دیگر انتظامی کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔ دعا کے ساتھ جلسے کا اختتام ہوا جس کے بعد تمام شاملین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔
(رپورٹ: عرفان احمد خان۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)