امریکہ (رپورٹس)

جماعت Innisfil، کینیڈا میں عیدالفطر کے بعد ایک تبلیغی تقریب

(محمد سلطان ظفر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل کینیڈا)

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت Innisfil، کینیڈا کو دوسری مرتبہ عید الفطر کے بعد مورخہ ۲۰؍اپریل ۲۰۲۴ء کو بعد نماز ظہر و عصر خصوصی تقریب کا اہتمام کرنے کی توفیق ملی۔ غیرمسلم احباب، سیاستدانوں، سرکاری افسران اور حکومتی عہدیداروں کے علاوہ ہمسایوں سمیت ۴۰۰؍کے قریب احباب نے اس تقریب میں شرکت کی۔

ایک بھاری اکثریت نے اسلام کے بارے میں جاننے کے لیے بُک سٹال سے کتابیں حاصل کیں۔ جبکہ ایک سٹال “مجھ سے کوئی بھی سوال پوچھیں” کے عنوان سے قائم کیا گیا۔ مربیان شامل افراد کے اسلام، عید، رمضان، اور دیگر موضوعات سے متعلق سوالات کے جواب دیتے رہے۔ اسی طرح نماز کے بارے میں بھی ایک سٹال لگایا گیا تھا تاکہ حاضرین کو اسلام میں نماز کے تصور کے بارے میں بتایا جائے۔ علاوہ ازیں ہیومینٹی فرسٹ کا بھی ایک سٹال لگایا گیا جس میں ہیومینٹی فرسٹ کے مشن کے بارے میں مہمانوں کو آگاہی دی گئی ۔

ممبرات لجنہ اماءاللہ نے غیر مسلم خواتین مہمانوں کو خصوصی گفٹ پیکٹ دیے جن میں دوپٹے، مہندی اور دیگر اشیاء شامل تھیں۔ تقریب کے اختتام پر کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

(رپورٹ: محمد سلطان ظفر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button