ارشادِ نبوی
میری رحمت میرے غضب پر غالب ہے
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:جب اللہ مخلوقات پیدا کرچکا تو اس نے اپنی کتاب میں جوکہ اس کے پاس عرش پر ہے یہ لکھا:میری رحمت میرے غضب پر غالب ہے۔
(بخاری، كِتَاب بَدْءِ الْخَلْقِ، بَابُ مَا جَاءَ فِي قَوْلِ اللّٰهِ تَعَالٰى:وَهُوَ الَّذِيْ يَبْدَأُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهٗ)