ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈکپ: سُپراَیٹ مرحلے میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹوں سے ہرادیا
مینزٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2024ء
میچ نمبر: 42 (گروپ 2۔سُپراَیٹ)
ویسٹ انڈیزبمقابلہ انگلینڈ
(West Indies vs England)
گروس آئلیٹ،سینٹ لوشیا
19جون 2024ء
آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے super eightمرحلے کے دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ نےویسٹ انڈیز کو 8 وکٹ سےہرا کرشاندارفتح حاصل کی۔اس کامیابی میں اوپنرفلپ سالٹ (Philip Salt)نے اپنی بہترین بلےبازی سے اہم کردار اداکیا۔
سینٹ لوشیا کے ڈیرن سَیمی کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹاپ آرڈر نے اچھاآغاز فراہم کیا۔تاہم برینڈن کنگ 23کے اسکورپرretired hurtہوگئے۔جانسن چارلز(Johnson Charles) کے 38،نکولس پوران(Nicholas Pooran) اور کپتان رومین پاول (Rovman Powell)کے 36،36 اور شرفین ردرفورڈ(Sherfane Rutherford) کے28 رنزکی بدولت ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کےنقصان پر 180 رنزبنائے۔انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر،عادل رشید،معین علی اور لیوِنگسٹن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ہدف کا تعاقب میں انگلینڈ کے اوپنرز نے 67 رنزکا آغازفراہم کیا۔کپتان جوس بٹلر(Jos Buttler)نے 25رنزبنائے۔انگلینڈ کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی معین علی تھے جنہوں نے 13رنزبنائے۔
تیسری وکٹ کی شراکت میں فلپ سالٹ اور جونی بیئرسٹو(Jonny Bairstow)نے ناقابل شکست 97رنزکااضافہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو زبردست جیت سے ہمکنارکیا۔Saltنے پانچ چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 47گیندوں پر87جبکہ Bairstowنے26گیندوں پر 48رنزبنائے۔
انگلینڈ نے 181 رنز کا ہدف 2 وکٹ کے نقصان پر 17.3 اوورز میں پورا کیا۔فلپ سالٹ کو پلیئرآف دی میچ کا ایوارڈدیاگیا۔
(رپورٹ:ن م طاہر)