ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈکپ ۲۰۲۴ء

ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈکپ:سپراَیٹ مرحلےمیں ویسٹ انڈیزکی امریکا کے خلاف نو وکٹوں سے کامیابی

مینزٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2024ء

میچ نمبر: 46   (گروپ 2۔سُپراَیٹ)

ویسٹ انڈیزبمقابلہ امریکا

(USA vs West Indies)

Bridgetown, Barbados

21جون 2024ء

ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے سپر ایٹ راؤنڈمیں گروپ2 کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے یکطرفہ مقابلہ میں امریکا کو 9 وکٹ سے شکست دے دی۔

برج ٹاؤن کے کنزنگٹن اوول میں کھیلے اس مقابلہ میں ویسٹ انڈیزکے کپتان نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیاتو میچ کے دوسرے اوور میں آندرے رسل نے اسٹیون ٹیلر کی اہم وکٹ حاصل کی۔دوسری وکٹ کی شراکت میں Nitish Kumar اورAndries Gousنے 48رنزکااضافہ کیا۔لیکن اس کے بعدیوایس اے کے کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکے اور پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 128 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔انڈریزگوس نے 29 رنز،نتیش کمارنے 20اور ملند کمارنے 19رنزبنائے۔

ویسٹ انڈیز کے آندرے رسل(Andre Russell)اور روسٹن چَیز(Roston Chase) نے تین،تین وکٹیں حاصل کیں۔جبکہ الزاری جوزف(Alzarri Joseph) نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ویسٹ انڈیز کے لیےہدف کا تعاقب اوپنر شے ہوپ (Shai Hope) نے اپنی دھواں دار بلےبازی سے نہایت آسان بنادیا۔ انہوں نےصرف 39گیندیں کھیل کر82رنزکی جارحانہ باری کھیلی جس میں آٹھ چھکے اورچارچوکے شامل تھے۔نکولس پوران (Nicholas Pooran) 27 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔جبکہ جانسن چارلز(Johnson Charles)پندرہ رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ویسٹ انڈیزنے مطلوبہ ہدف10.5اوورزمیں ایک وکٹ کے نقصان پرپوراکیا۔

روسٹن چَیزنے 19رنزکے عوض تین وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔

ویسٹ انڈیزکی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے اپنا آخری میچ جنوبی افریقاکے خلاف جیتنے کے ساتھ ساتھ انگلینڈاور امریکاکے میچ کے نتیجہ پربھی انحصارکرنا پڑے گا۔جبکہ امریکا کااپنے اولین ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں سفر قریباً اختتام پذیرہوچکا ہے۔

 (رپورٹ:ن م طاہر)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button