متفرق

ربوہ کا موسم (۱۴تا۲۰؍جون۲۰۲۴ء)

۱۴؍جون جمعۃ المبارک کے دن کافی گرمی تھی۔ دن بھر سورج آگ برساتا رہا اور لو بھی چلتی رہی تاہم شام کے وقت ہلکی ٹھنڈ ی ہوا نے باہر کا موسم خوشگوار کردیا۔ ہفتہ کو بھی موسم گرم اور خشک رہا۔ گرمی سارا دن موجود تھی، شام کے وقت ہلکے بادل آسمان پر دیکھے گئے لیکن ان کا موسم پر خوشگوار اثر نہ ہوا۔ رات تک ہوا بند رہی۔ اتوار کو گرمی گذشتہ دن سے زیادہ تھی، ٹمپریچر زیادہ سے زیادہ ۴۷؍ اور کم سے کم ۳۶؍سینٹی گریڈ تھا۔ سوموار کا دن عید الاضحی کا دن تھا ۔ گرمی کے ساتھ ساتھ لوگوں نے عید منائی۔منگل کو صبح ہی سے تیز ہوا چل رہی تھی، صبح کے وقت قدرے ٹھنڈی اور دوپہر کو لو کی شکل اختیار کرلی۔ بدھ کو دن میں حبس اور گرمی تھی ، رات گیارہ بجے تیز ٹھنڈی ہوا چلنا شروع ہوگئی جس میں مٹی کی مقدار بھی شامل تھی، موسم اچھا ہوگیا، رات گئے تک یہ تیز ہوا چلتی رہی۔ جمعرات کی صبح کو بھی گذشتہ دن کا اثر تھا اور ہوا چل رہی تھی۔ دوپہر کو یہ ہوا گرم ہوگئی اور گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ سہ پہر سے ہی آسمان پر بادلوں نے ڈیرہ جمانا شروع کردیا ، ہوا بند ہونے سے حبس ہوگیا۔ عین نماز عصر کے وقت تیز آندھی چلنا شروع ہوگئی اور مٹی نے ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ کچھ دیر بعد اللہ تعالیٰ نے اپنی مخلوق پر شفقت کرتے ہوئے ابرِ کرم برسانا شروع کردیا۔ ایک گھنٹے بعد یہ تیز بارش ختم ہوگئی اور مٹی بیٹھ گئی ۔ مزیدار اور تیز ٹھنڈ ی ہوا ساری رات چلتی رہی جس کی وجہ سے رات سرد ہوگئی۔(ابو سدید)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button