یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ بیلجیم کی ۳۱ویں مجلس شوریٰ ۲۰۲۴ء کا انعقاد

(چودھری طاہر احمد گِل۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ بیلجیمکی ۳۱ویں مجلس شوریٰ مورخہ ۲۵؍مئی ۲۰۲۴ء کو بیت السلام، برسلز میں منعقدہوئی۔ الحمد للہ

مورخہ۲۵؍مئی بروز ہفتہ صبح دس بجے رجسٹریشن کے بعد مکرم ڈاکٹر ادریس احمد صاحب امیر جماعت احمدیہ بیلجیم کی زیر صدارت تلاوت قرآن کریم و ترجمہ سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ دعا کے بعد امیر صاحب نے اپنی افتتاحی تقریر میں شوریٰ کے اغراض و مقاصد اور اہمیت بیان کی۔

بعد ازاں امسال کی مجلس شوریٰ میں پیش ہونے والی تین تجاویز پر غوروخوض کے لیے شعبہ تعلیم و تربیت ،تبلیغ اور شعبہ مال کے تحت سب کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔

شعبہ تعلیم و تربیت کے تحت قائم ہونے والی سب کمیٹی کے صدر مکرم توصیف احمد صاحب مشنری انچارج مقرر ہوئے جبکہ مکرم حسیب احمد صاحب مربی سلسلہ اس کمیٹی کے سیکرٹری تھے۔یہ کمیٹی۱۶؍ممبران پر مشتمل تھی۔ شعبہ تبلیغ کے تحت قائم ہونے والی سب کمیٹی کے صدر مکرم آصف بن اویس صاحب مربی سلسلہ وصدر مجلس خدام الاحمدیہ مقرر ہوئے جبکہ مکرم حسیب احمد سرکر صاحب اس کمیٹی کے سیکرٹری تھے۔یہ کمیٹی ۱۳؍ممبران پر مشتمل تھی۔ شعبہ مال کے تحت قائم کی جانے والی سب کمیٹی کے صدر مکرم عبدالقدوس صاحب تھے جبکہ مکرم محمد اظفرخان صاحب اس کمیٹی کے سیکرٹری تھے۔یہ کمیٹی ۱۲؍ممبران پر مشتمل تھی ۔

سب کمیٹیوں نے مقررہ مقامات پر اپنے اپنے اجلاسات کا آغاز کیا جو شام چھ بجے تک جاری رہے۔ سات بجے سب کمیٹیوں نے اپنی اپنی رپورٹس پیش کیں۔

اراکین ایوان کے غوروخوض اور رائے شماری کے بعد مکرم امیر صاحب کے اختتامی کلمات اور دعا کےساتھ مجلس شوریٰ کا اجلاس اختتام پذیر ہوا۔ مجلس شوریٰ جماعت احمدیہ بیلجیم میں کُل ۷۹؍نمائندگان شوریٰ شامل ہوئے۔

(رپورٹ: چودھری طاہر احمد گِل۔ نمائندہ الفضل انڑنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button