متفرق شعراء
احمدی شہداء
شہیدوں کا لہو ضائع نہ ہو گا
یہ سارا خون بن جائے گا گلشن
صداقت پھیلتی جائے گی جگ میں
اندھیرے بھی خدا کر دے گا روشن
ہے جس سے آج وہ کرتے ہیں نفرت
اسی کا آئیں گے کرنے وہ درشن
کبھی کھل جائیں گے سب دل کے تالے
کبھی کھولے گا مولا ان کے روزن
بنائے گا خدا ظالم کو عبرت
وہ پکڑے گا یہ خونی سارے رہزن
ہمیں رب نے کبھی چھوڑا نہیں ہے
ہمارے ساتھ ہے وہ پیارا ساجن
شہیدوں پر خدا کا فضل و رحمت
خدا دے احمدی کو صبر و ہمت
(خواجہ عبدالمومن ۔ ناروے)