از مرکز
پاکستان کے احمدیوں، ساری دنیا کے مسلمانوں، پاکستان کی عمومی امن و امان کی حالت اور دنیا کی عمومی صورت حال کے لیے دعاؤں کی تحریک
امیرالمومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خطبہ جمعہ فرمودہ ۲۸؍جون ۲۰۲۴ء میں پاکستان کے احمدیوں، ساری دنیا کے مسلمانوں اور دنیا کی عمومی صورت حال کے لیے خصوصی طور پر دعاؤں کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا: پاکستان کے احمدیوں کے لیے دعائیں جاری رکھیں، وہاں کے حالات کی بہتری کے لیے دعائیں کرتے رہیں۔ اللہ تعالیٰ وہاں کی عمومی امن و امان کی حالت کو بھی بہتر کرے اور احمدیوں کو اپنی حفاظت میں رکھے۔
دنیا میں مسلمانوں کی عمومی حالت کے لیے بھی دعا کریں، یہ لوگ بھی زمانے کے امام کو مان کر اپنا وقار دوبارہ حاصل کرسکیں۔
دنیا میں عمومی صورت حال جو جنگ کی بن رہی ہے اس کے لیے بھی دعا کریں۔ جس طرف دنیا جارہی ہے،جنگ تو لگتا ہے اب ضرور ہونی ہے لیکن اللہ تعالیٰ ہر احمدی اور ہر معصوم کو اس کے شر سے محفوظ رکھے۔ (آمین)