ادب آداب
ادب آداب
کر نہ کر
٭…تُو کسی کا نام نہ بگاڑ
٭…تُو کسی کا چِڑ کے نام نہ لے
٭…تُو پہلے تول پھر بول
٭…تُو اچھی بات کہہ ورنہ خاموش رہ
٭…تُو لوگوں پر غلط الزام نہ لگا
٭…تُو اپنے جانور کانام کسی بڑی ہستی کے نام پر نہ رکھ
٭…تُو اجلاسات اور محافل میں خاموش بیٹھا کر
٭…تُواپنے سے بڑے کے نام کے ساتھ بھائی یا صاحب ، باجی یا صاحبہ لگا کر پکار
گفتگو کے آداب
٭…قرآنی حکم کے مطابق احسن رنگ میں کلام کیا کریں۔
٭… صاف اور سچی بات کریں، بات پیچ دار نہ ہو۔
٭…دورانِ گفتگو پرہیز کریں:مبالغہ آرائی سے، بیہودہ، لچر اور فحش کلام سے، غیبت سے، غصہ سے، بات بات پر قسم کھانے سے، سنی سنائی بات پھیلانے سے۔
٭…اسلامی شعار کو اپنائیں جیسے:
جَزَاکُمُ اللّٰہُ، مَاشَاءَ اللّٰہ، بِسْمَ اللّٰہ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ، اِنْ شَاءَاللّٰہُ