مجلس انصاراللہ ہالینڈ کا نیشنل سپورٹس ڈے
عبدالاعلیٰ ملک صاحب قائد اشاعت مجلس انصاراللہ ہالینڈ تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مورخہ ۱۴؍اپریل ۲۰۲۴ء کو مجلس انصاراللہ ہالینڈ کا نیشنل سپورٹس ڈے منعقد ہوا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور عہد سے ہوا۔ بعدازاں صدر صاحب مجلس انصاراللہ ہالینڈ نے سپورٹس ڈے کے حوالے سے صحت وتندرستی میں کھیلوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز صبح ساڑھے دس بجے ہوا۔ دوپہر کو تمام انصار نے میدان میں ہی نماز ظہر وعصر ادا کیں اور پھر کھانا تناول کیا۔
اس ٹورنا منٹ میں رسہ کشی، کرکٹ اور فٹ بال کے مقابلے کروائے گئے جن میں ۸۰؍انصار نے حصہ لیا۔ اس پروگرام میں چار ریجنز نے حصہ لیا اور کُل حاضری ۱۷۵؍رہی۔ الحمدللہ
شام چار بجے پروگرام کی اختتامی تقریب کا آغاز ہوا جس میں صدر صاحب نے ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور اختتامی کلمات میں کھیلوں کے دوران باہمی تعاون اور احترام کے جذبے کو سراہا۔ دعا کے بعد اس پروگرام کا اختتام ہوا جس کے بعد تمام انصار کی گروپ فوٹو بھی بنائی گئی۔
(مرسلہ: حامد کریم۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)