اعلان برائے داخلہ عائشہ اکیڈمی سوئٹزرلینڈ
انٹرنیشنل عائشہ اکیڈمی سوئزرلینڈ جوایک آن لائن دینی ادارہ ہے حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کی راہنمائی میں سال ۲۰۲۲ء سے دنیا بھر کی احمدی خواتین کودینی تعلیم دینے میں سرگر م عمل ہے۔ اللہ تعالی کے فضل سے رواں سال کچھ مزید دلچسپ اور منفرد کورسزز کا آغاز کرنے جا رہا ہے۔ان کورسززکی تفصیل درج ذیل ہے۔
Course No1 :Podcast Course Medium: Urdu یا صدق محمد عربی ہے یا احمد ہندی کی ہے وفا
اس کلاس میں سوال جواب کی صورت میں تاریخ اسلام اور تاریخ احمدیت کے متعلق معلومات فراہم کی جا ئیں گی۔ نیز اس کلاس میں شامل ہونے والوں کو کسی قسم کا کوئی امتحان دینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ یہ کلاس صرف تاریخ سننے اور سمجھنے کے لیے ہے۔
Course No2 : Navigating and Understanding post -Marraige Relationship
Course Medium: Urdu & English
اس کورس میں عائلی زندگی کے متعلق درج ذیل موضوعات کے متعلق معلومات فراہم کی جائیں گی۔ اسلامی تعلیمات،فقہی تعلیمات، تاریخ اسلام و خواتین مبارکہ کی خوشگوار عائلی زندگی کے عملی نمونے، عائلی زندگی میں پیش آنے والے نفسیاتی چیلنجز ، سٹریس اور اس سے بچا و کے طریق وغیرہ ۔
Course No 3: Kids Time Course Medium: Urdu & English
احمدی بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے ایک دلچسپ ہفتہ وار پروگرام جہاں ہلکے پھلکے انداز میں بچوں کو دینی معلومات سکھائی جائیں گی۔اس کورس میں 5-10سال کی عمر کے اطفال اور 5-15 سال کی عمر کی ناصرات داخلہ لے سکتی ہیں۔
Course No 4: Urdu languages Course
Course No 5: English Language Course
Course No 6 : German Language Course
امسال انٹرنیشنل عائشہ اکیڈمی سویٹزرلینڈ میں جرمن اور عربی زبان کے علاوہ اردو اور انگریزی زبان سکھانے کا آغاز بھی کیا جارہا ہے۔
درج بالا کورسز ماہ ستمبر سے شروع کئے جائیں گے۔ کلاس میں داخلہ لینے کے خواہش مند افراد درج ذیل لنکس کے ذریعے درخواست جمع کرواسکتے ہیں۔
داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 15؍اگست 2024ء ہے۔ یاد رہے کہ اکیڈمی میں دنیا بھر سے احمدی لجنات ما سوائے پاکستان ، داخلہ لے سکتی ہیں۔
داخلہ فارم لنک: https://t.ly/3132a
(رفعت عزیز احمد۔پرنسپل عائشہ اکیڈمی سوئٹزرلینڈ)