سیرالیون بھر میں جلسہ ہائے یوم خلافت کا بابرکت انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل سے باقی دنیائے احمدیت کی طرح سیرالیون میں بھی مورخہ ۲۷؍مئی ۲۰۲۴ء کو یوم خلافت پوری شان اور جوش و جذبے سے منایا گیا۔ ملک بھر کی جماعتوں کے علاوہ احمدیہ سکولز میں بھی جلسہ ہائے یوم خلافت منائے گئے جن میں احمدی اور غیر از جماعت احباب وطلبہ کی ایک کثیر تعداد شامل ہوئی۔ ان اجلاسات میں مبلغین سلسلہ کے علاوہ بچے اور بڑے بھی تقاریر کرتے ہیں جس کے لیے ان احباب کی تیاری کروائی جاتی ہے۔ احباب جماعت اپنے ذاتی واقعات بھی سناتے ہیں جو سامعین کے ازدیاد ایمان کا باعث بنتے ہیں۔
حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشاد کے تحت مجلس خدام الاحمدیہ نے ملک بھر میں علیحدہ سے جلسہ ہائے یوم خلافت بھی منعقد کیے۔ بعض ریجنل جلسے بھی ہوئے۔ مجلس خدام الاحمدیہ نے تین ریجنز کا مرکزی جلسے کا مسجد بیت السبوح کسی ڈاکیارڈ، فری ٹاؤن میں انعقاد کیا جس میں ۲۰۰؍اطفال اور خدام شامل ہوئے۔ اس کے علاوہ یوم خلافت کی مناسبت سے آن لائن براہ راست پروگرامز بھی کیے گئے جن کو سیرالیون کے علاوہ باقی دنیا نے بھی دیکھا اور سنا۔ اسی طرح ایف ایم ریڈیوز کے ذریعہ یوم خلافت کی مناسبت سے پروگرامز میںمختلف پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا۔ لجنہ اماء اللہ نے بھی آن لائن پروگرام منعقد کیا جس میں ملک کے مختلف حصوں میں رہنے والی ممبرات لجنہ اماءاللہ نے بھرپور طریقے سے حصہ لیا۔ ہیڈکوارٹرز فری ٹاؤن میں منعقدہ جلسہ یوم خلافت میں مکرم موسیٰ میوا صاحب امیر جماعت احمدیہ سیرالیون نے شرکت کی اور حاضرین کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔ پورے ملک میں ہونے والے جلسہ ہائے یوم خلافت کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔ ہیڈکوارٹرز میں ہونے والی تقریب کے آخر میں پہلی بار قرآن کریم کا دور مکمل کرنے والوں کی تقریب آمین بھی ہوئی اور سات خدام واطفال اور ناصرات میں مکرم امیر صاحب نے اسناد تقسیم کیں۔
(رپورٹ:سعید الحسن شاہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)