ہالینڈ میں جلسہ ہائے یوم خلافت کا انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ ہالینڈ کو یوم خلافت کی مناسبت سے ملک کی مختلف جماعتوں میں مئی کے آخری ہفتہ میں جلسہ ہائے یوم خلافت منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ جن شہروں میں مساجد ہیں وہاں احباب جماعت جو ساتھ کی جماعتوں میں رہتے ہیں وہ بھی شامل ہوئے۔جلسہ یوم خلافت کے حوالے سے شعبہ تعلیم و تربیت کے تحت جلسہ کی مناسبت سے مواد تیار کیا گیا جس میں تلاوت قرآن کریم، حدیث، اقتباس حضرت مسیح موعودؑ، اردو اور ڈچ تقاریر بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ یوم خلافت کے حوالے سے فولڈرز بھی تیار کروائے گئے اور تمام جماعتوں میں تقسیم کیے گئے۔ اس کے بعد جماعتوں نے یہ فولڈرز تقسیم کیے جس کا مقصد لوگوں کو خلافت کے بارے میں اسلام کی خوبصورت تعلیم دینا تھا۔
اللہ تعا لیٰ کے فضل سے ۱۵؍سے زائد جماعتوں میں یہ جلسہ جات منعقد ہوئے جن میں ۹۰۰؍سے زائد افراد نے شرکت کی۔
(رپورٹ: عدیل باسم۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل ہالینڈ)