یورپ (رپورٹس)

لجنہ اماء اللہ و ناصرات الاحمدیہ سوئٹزرلینڈ کے ۳۸ویں نیشنل سالانہ اجتماع کا کامیاب انعقاد

(صباح الدین بٹ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل سوئٹزرلینڈ)

نیشنل جنرل سیکرٹری صاحبہ لجنہ اما ء اللہ سوئٹزرلینڈ تحریر کرتی ہیں کہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۱۱ و۱۲؍مئی ۲۰۲۴ء بروز ہفتہ واتوار لجنہ اماء اللہ و ناصرات الاحمدیہ سوئٹزرلینڈ کا ۳۸واں نیشنل سالانہ اجتماع بمقام مسجد نور، ویگولٹینگن منعقد ہوا۔ الحمدللہ۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے پہلے روز ممبرات لجنہ اماءاللہ و ناصرات کی حاضری ۲۵۰؍جبکہ دوسرے روز ۲۲۰؍رہی۔ تما م ناظمات نے بھرپور جذبے و لگن کے ساتھ اپنی اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرتے ہوئے اجتماع کی تیاری اور وائنڈ اپ میں بھی بھرپور حصہ لیا۔

پہلی تین نشستوں میں علمی و تفریحی مقابلہ جات کروائے گئے۔ ممبرات لجنہ اماءاللہ کی عمرکے لحاظ سے دو گروپس تشکیل دیے گئے تھے۔

پہلے اجلاس میں تلاوت قرآن کریم و ترجمہ، عہد اور نظم کے بعد مکرمہ ڈاکٹر زیتون قاضی صاحبہ نیشنل صدر لجنہ اماءاللہ سوئٹزرلینڈ نے اپنی افتتاحی تقریر میں عہد کا سچے دل سے ا حترام، اس کا پاس اور مل جل کر کام کرنے کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔ اس کے بعد علمی مقابلہ جات کا آغاز ہوا جن میں حُسن قراءت ، نظم، جرمن و اُردوتقاریر، جرمن ا ور انگلش فی البدیہ تقاریر کے مقابلہ جات شامل تھے۔ پہلے روز کھانے اور نماز ظہر و عصر کے وقفہ سے پہلے مکر م منیر احمد منور صاحب مبلغ انچارچ سوئٹزرلینڈ نے ممبرات لجنہ اماءاللہ سے مخاطب ہوکر ذیلی تنظیموں کے قیام اور اُن کے اجتماعات کے انعقاد کے مقاصد سے آگا ہ کیا نیز خلیفۂ وقت کی نصا ئح کو سننے اور اُن پر عمل کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

ناصرات کے مقابلہ جات میں امسال پہلی مرتبہ فی البدیہ تقاریر ، کیلی گرافی ، آرٹ و کرافٹ کے مقابلہ جات بھی کروائے گئے جن میں بچیوں نے بہت شوق سے حصہ لیا۔

نمازِ ظہر و عصر کے بعد دوسرے اجلاس میں ممبرات لجنہ اماءاللہ و ناصرات کی کھیلوں کے مقابلہ جات کے ساتھ ساتھ امسا ل پہلی مرتبہ بڑی عمر کی ممبرات لجنہ اماءاللہ کے لیے Garden Cafe کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں خواتین کی صحت و فٹنس سے متعلق موضوعات پر گفتگو کی گئی۔ یہ ایک انٹریکٹو پروگرام تھا جس میں ان موضوعات کی ما ہرین ممبرات لجنہ اماءاللہ نے شاملین کے سوالات کے جواب دیے۔ الحمدللہ اس پروگرام کو بہت پسند کیا گیا۔

مکرمہ صدر صاحبہ لجنہ اماءاللہ نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی ہدایت کے تحت ہنگامی حالات کی تیاری کےلیے ہیومینٹی فرسٹ کی تیارکردہ Disaster Preparedness Checklist کی ایک پریزنٹیشن کے ذریعہ تفصیلاًوضاحت دی۔ نیز انہوں نے سینٹرل ایشیا میں اسلام کی ترقی اور تبلیغ کے ضمن میں تصاویر کی مدد سے مفصّل معلومات فراہم کیں۔

مورخہ ۱۲؍مئی بروز اتوار آخری اجلاس میں تلاوت قرآن کریم و ترجمہ کے بعد ناصرات کی طرف سے ایک پریزنٹیشن اور پھر اجتماع کی رپورٹ پیش کی گئی۔ بعد ازاں مقابلہ جات میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والی ممبرات لجنہ اماءاللہ و ناصرات میں مکرمہ صدر صاحبہ لجنہ اماءاللہ نے انعامات تقسیم کیے۔تقسیم انعامات کے بعد صدر صاحبہ نے دعا کروائی جس کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ اجتماع اپنے اختتام کو پہنچا۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

(مرسلہ: صبا ح الدین بٹ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button