افریقہ (رپورٹس)
گیمبیا میں جلسہ ہائے یوم خلافت کا انعقاد
محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ گیمبیا کو ماہ مئی ۲۰۲۴ء میں ملک بھر کی جماعتوں میں جلسہ ہائے یوم خلافت منعقد کرنے کی توفیق ملی۔
ان جلسوں کا آغاز مورخہ ۲۷؍مئی کو مرکزی جلسہ سے ہوا جس میں مکرم Baba F. Trawally صاحب امیر جماعت احمدیہ گیمبیا بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے۔ ان جلسوں میں تلاوت قرآن کریم، حدیث متعلقہ پیشگوئی خلافت، نظام خلافت، برکات خلافت اور اطاعت خلافت کے موضوعات پر تقاریر کی گئیں۔ یہ جلسے جماعتی سطح کے ساتھ ساتھ تنظیمی سطح پر بھی منعقد کیے گئے اور ان میں ڈاکومنٹریز بھی دکھائی گئیں۔
ملک بھر کی جماعتوں میں کُل ۸۷؍جلسے منعقد کیے گئے جن میں دو ہزار ۶۸۸؍احمدی اور غیر از جماعت احباب نے شرکت کی۔
(رپورٹ: مسعود احمدطاہر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)