جامعۃ المبشرین برکینا فاسومیں جلسہ یوم خلافت کا انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مورخہ ۲۷؍مئی ۲۰۲۴ء کو جامعۃالمبشرین برکینافاسو میں جلسہ یوم خلافت منعقد ہوا۔ جلسہ کی صدارت مبارک احمد منیر صاحب استاد جامعۃالمبشرین برکینافاسو نے کی۔
جلسے کا آغاز گیارہ بجے جامعۃالمبشرین کے ہال میں تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور عربی قصیدہ و ترجمہ سے ہوا۔ بعد ازاں ان موضوعات پر تقاریر ہوئیں:’’خلافت کامیابی کی کلید‘‘ از عزیزم آلادے ابراہیم پارفے طالب علم درجہ ثالثہ، ’’خلافت احمدیہ اور خداتعالیٰ کی فعلی شہادت‘‘ از عزیزم جونیئر یوسف طالب علم درجہ ثانیہ اور ’’خلافت اور خلفائے احمدیت کے متعلق پیشگوئیاں‘‘ از صدر مجلس۔
اس جلسے میں مجلس انصاراللہ یو کے کے تحت آنے والے مہمان سہیل چودھری صاحب اور وقاص محمود صاحب نے بھی اپنے خیالات و تجربات سے آگاہ کیا۔
تقریب کے آخر پر مکرم چودھری نعیم احمد باجوہ صاحب پرنسپل جامعۃ المبشرین برکینا فاسو نے سب کا شکریہ ادا کیا اور صدر مجلس نے دعا کروائی۔ اس کے ساتھ اس جلسے کا اختتام ہوا۔
(رپورٹ: محمد اظہار احمد راجہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)