بچوں کا الفضل

اردو محاورے

مہمان نَوازی: مسافر پروری، مہمانوں کی خاطر تواضع، مہمان کی آؤ بھگت کرنا

مہمان داری: مہمان کی خاطر تواضع، خاطر مدارات

مہمانِ گِرامی: مہمانِ محترم

مہمان طُفَیلی: وہ شخص جو مہمان کے ساتھ آئے، بن بلایا مہمان

ایک دن کا مہمان، دو دن کا مہمان، تیسرے دن بلائے جان: اگر مہمان بہت دن رہے تو دوبھر (مشکل)ہو جاتا ہے

گھڑی ساعَت کا مہمان ہونا: مرنے کے قریب ہونا، تھوڑی دیر کی زندگی باقی رہنا

مان نَہ مان مَیں تیرا مہمان: خواہ مخواہ کسی کی بات میں دخل دینے یا زبردستی کسی کام میں شریک ہونے والے کے لیے بولتے ہیں۔

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button