امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات کی ایک جھلک (یکم جولائی ۲۰۲۳ء تا ۳۰؍ جون ۲۰۲۴ء)
امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے روز مرّہ امور کا احاطہ ممکن نہیں۔ ذیل میں یکم جولائی ۲۰۲۳ء سے ۳۰؍جون ۲۰۲۴ء کے دوران حضورِ انور کی بعض مصروفیات کی ایک جھلک پیش ہے۔
٭…۲۳؍جولائی بروز اتوار: معائنہ انتظامات جلسہ سالانہ یوکے ۲۰۲۳ء
٭…۲۸ تا ۳۰؍جولائی: جلسہ سالانہ برطانیہ ۲۰۲۳ء
٭…۲۵؍اگست: شعبہ پروڈکشن، ایم ٹی اے انٹرنیشنل کی نئی ڈیزائن ہوئی وین کا افتتاح
٭…۲۷؍اگست: روانگی برائے دورۂ جرمنی
٭…۲۸؍اگست: افتتاح مسجد مبارک، Florstadt جرمنی
٭…۳۰؍اگست: افتتاح مسجد صادق، Karben جرمنی
٭…۳۱؍اگست: معائنہ انتظامات جلسہ سالانہ جرمنی ۲۰۲۳ء
٭…یکم تا ۳؍ستمبر: جلسہ سالانہ جرمنی ۲۰۲۳ء
٭…۵؍ستمبر: افتتاح مسجد ناصر، Waiblingen جرمنی
٭…۹؍ستمبر: افتتاح مسجد نور، Frankenthal جرمنی
٭…۱۱؍ستمبر: افتتاح مسجد بیت الخبیر، Pfungstadt جرمنی
٭…۱۲؍ستمبر:کامیاب دورہ جرمنی کے بعد فرانکفرٹ سے واپسی ، راستے میں برسلز بیلجیم میں قیام اور شام نو بجے اسلام آباد، ٹلفورڈ میں ورود مسعود
٭…۲۴؍ستمبر:اختتامی خطاب برموقع سالانہ اجتماع لجنہ اماء اللہ یوکے ۲۰۲۴ء بمقام Kingsley
٭…یکم اکتوبر:اختتامی خطاب برموقع سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ یوکے ۲۰۲۴ء بمقام Kingsley
٭…۸؍اکتوبر:اختتامی خطاب برموقع اجتماع مجلس انصار اللہ یوکے ۲۰۲۴ء بمقام مسجدبیت الفتوح
٭…۱۵؍اکتوبر: سوئٹزرلینڈ کے خدام و اطفال کی آن لائن ملاقات
٭…۲۲؍اکتوبر: نیشنل عاملہ مجلس خدام الاحمدیہ فرانس کی آن لائن ملاقات
٭…۲۹؍اکتوبر: افراد جماعت احمدیہ کوسووو کی آن لائن ملاقات
٭…۳؍نومبر: افراد جماعت احمدیہ البانیہ کی آن لائن ملاقات
٭…۱۲؍نومبر: واقفین نو جماعت احمدیہ بیلجیم کی آن لائن ملاقات
٭…۱۹؍نومبر: واقفات نو جماعت احمدیہ بیلجیم کي آن لائن ملاقات
٭…۲۶؍نومبر: نیشنل عاملہ جماعت احمدیہ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کی آن لائن ملاقات
٭…۲؍دسمبر:قادیان دارالامان کی زیارت کرنے والے خدام و اطفال یوکے کے وفد سے ملاقات و تصاویر
٭…۸؍دسمبر: Liberal Democrats کے سربراہ Sir Ed Daveyکی ملاقات
٭…۱۷؍دسمبر: نیشنل عاملہ مجلس انصار اللہ امریکہ کی ملاقات
٭…۱۸؍دسمبر: مسجد فضل لندن میں نماز مغرب کی امامت فرمائی۔ نماز کے بعد تاریخ مسجد فضل لندن کی نمائش ملاحظہ فرمائی نیز مسجد فضل کے صحن میں موجود بچوں میں چاکلیٹس تقسیم فرمائیں۔
٭…۳۱؍دسمبر: اختتامی خطاب برموقع جلسہ سالانہ قادیان۲۰۲۳ء(اسلام آباد، ٹلفورڈ سے)
٭…۷؍جنوری: مجلس انصار اللہ فرانس کی آن لائن ملاقات
٭…۱۴؍جنوری: امریکہ کی ریاست Connecticut کے خدام کی ملاقات
٭…۴؍فروری: نیشنل عاملہ مجلس اطفال الاحمدیہ یوکے کی ملاقات
٭…۱۱؍فروری: بیلجیم سے آئے ہوئے نومبائعین کی ملاقات
٭…۲۴؍فروری: جماعت کی مرکزی ویب سائٹalislam.org کے ٹیم ممبران کی ملاقات
٭…۲۴؍فروری: اختتامی خطاب برموقع جلسہ سالانہ گھانا ۲۰۲۴ء (اسلام آباد، ٹلفورڈ سے)
٭…۹؍مارچ: مسجد بیت الفتوح میں منعقدہ سالانہ پیس سمپوزیم ۲۰۲۴ء سے خطاب
٭…۱۰؍اپریل: خطبہ عید الفطر
٭…۱۳؍اپریل: اجتماع مقامی ریجن، مجلس خدام الاحمدیہ یوکے پر مسجد مبارک کے باہر تشریف لاکر لوائے خدام الاحمدیہ لہرایا اور دعا کروائی
٭…۱۴؍اپریل: نیشنل عاملہ مجلس خدام الاحمدیہ کینیڈا کی ملاقات
٭…۱۴؍اپریل: مجلس خدام الاحمدیہ یوکے تبلیغ کی غرض سے چلّی (جنوبی امریکہ)جانے والے کے وفد کو روانگی سے قبل دعاؤں کے ساتھ رخصت فرمایا
٭…۲۰؍اپریل: جرمنی سے آئے ہوئے طلبہ کے ایک گروپ کی ملاقات
٭…۲۱؍اپریل: خدام الاحمدیہ مجلس Queens، امریکہ کی ملاقات
٭…۲۸؍اپریل: مجلس خدام الاحمدیہ ناروے کے گروپ کی تصاویر
٭…۸؍مئی: کینیڈا میں خدمت کرنے والے مربیان سلسلہ کی آن لائن ملاقات
٭…۱۱؍مئی: سابق صدر مملکت گھانا جناب John Mahama کی ملاقات
٭…۱۲؍مئی: ناصرات الاحمدیہ جرمنی کے گروپ کی ملاقات
٭…۱۳؍مئی: برطانیہ کی Hampshire کونسل کے بعض کونسلرز کی ملاقات
٭…۱۹؍مئی: نیشنل عاملہ مجلس انصار اللہ کینیڈا کی ملاقات
٭…۲۵؍مئی: اختتامی (آن لائن) خطاب برموقع سالانہ اجتماع واقفات نو یوکے
٭…۲۶؍مئی: اختتامی (آن لائن) خطاب برموقع سالانہ اجتماع واقفین نو یوکے
٭…یکم جون: خطاب برموقع تقریب تقسیم اسناد جامعہ احمدیہ یوکے، کینیڈا و جرمنی
٭…۲؍جون: لجنہ اماء اللہ و ناصرات الاحمدیہ جرمنی کے گروپ کی ملاقات
٭…۹؍جون: نیشنل عاملہ مجلس اطفال الاحمدیہ کینیڈا کی ملاقات
٭…۱۵؍جون: مجلس خدام الاحمدیہ امریکہ کے ایسٹ ریجن کے ایک وفد کی ملاقات
٭…۲۳؍جون: واقفات نو سکاٹ لینڈ کے ایک گروپ کی ملاقات
اعلاناتِ نکاح
٭…الفضل انٹرنیشنل کو موصولہ رپورٹس کے مطابق حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس سال مسجد مبارک، اسلام آباد میں ۱۸؍مواقع پر کل ۱۴۵؍اعلاناتِ نکاح فرمائے اور ان کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کرائی۔
رخصتی
٭…حضورِ انور نے دورانِ سال بعض مواقع پر اسلام آباد سے دعا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑوں کی رخصتی فرمائی۔
نماز ہائے جنازہ
٭…الفضل انٹرنیشنل کو موصولہ رپورٹس کے مطابق حضورِ انور نے دورانِ سال اسلام آباد میں ۴۵؍مواقع پر ۵۲؍افراد کی نمازہائے جنازہ حاضر اور ۲۸۶؍افراد کی نمازہائے جنازہ غائب پڑھائی۔
دفتری ملاقاتیں
٭…حضورِ انور نے قریباً ہر ہفتے کے دوران دفتری ملاقاتیں فرمائیں جن میں افسرانِ صيغہ جات، مربيانِ سلسلہ اور ديگر احباب نے حضورِ انور سے ہدايات اور راہنمائي حاصل کي۔
ذاتی ملاقاتیں
٭…دورانِ سال بہت سے خوش نصیبوں نے اپنے پیارے امام سے ذاتی ملاقات کی سعادت بھی حاصل کی۔ ذٰلِکَ فَضۡلُ اللّٰہِ یُؤۡتِیۡہِ مَنۡ یَّشَآءُ
اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا