از مرکزجلسہ سالانہیورپ (رپورٹس)

جلسہ سالانہ کے شعبہ ترجمانی کا تعارف

(لطیف احمد شیخ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل برطانیہ)

برطانیہ کے جلسہ سالانہ کے موقع پرشعبہ ٹرانسلیشن ایک ایسا اہم کام سرانجام دیتا ہے جو کہ نہ صرف جلسہ سالانہ میں شامل ہونے والے بلکہ دنیا بھر کے مختلف اقوام کی مختلف زبانیں بولنے والے کے احباب جماعت کے لیے جلسہ میں کی جانے والی علمائے سلسلہ کی تقاریر ، تلاوت قرآن کریم ، نظمیں، قصائد اور ہمارے پیارے آقا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطابات کے براہ راست تراجم مہیا کرتا ہے۔

گذشتہ آٹھ سال سے نامزداس شعبہ کے ناظم مکرم محمد احسن احمدی صاحب تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ۱۲۰؍ مترجم رضاکاران کارکنان کے ذریعہ کُل چودہ زبانوں میں ترجمہ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے جن میں اردو، انگریزی، فرنچ، جرمن، عربک، بنگلہ، انڈونیشین، سواحیلی، اسپینش، تامل، ملایالم، رشین، ترکش اور فارسی زبانیں شامل ہیں۔یہ تراجم نہ صرف ایم ٹی اے پر براہ راست نشر کیے جاتے ہیں بلکہ دنیا کے کئی ممالک سے آنے والے احباب جماعت اور مہمانان اِن تراجم سے مستفید ہورہے ہوتے ہیں۔اسی طرح ایم ٹی اے افریقہ کے لیے بھی سواحیلی ، افریقن فرنچ اور افریقن انگلش میں براہ راست تراجم مہیا کیے جاتے ہیں۔مترجمین میں زندگی کے عام شعبہ جات کے علاوہ مختلف ممالک کے مربیان سلسلہ بھی خدمات انجام دیتے ہیں جبکہ ان میں بعض ممالک کے مقامی افراد بھی ساتھ دیتے ہیں۔ ہر مترجم کے مکمل انہماک اور خاموش ماحول کے لیے ایک مخصوص کیبن بنایا جاتا ہے جس میں ایئر کنڈیشن کی سہولت بھی دی جاتی ہے تاکہ وہ بغیر کسی خلل کے اپنے فرائض ادا کرسکیں۔

اس شعبہ میں ناظم صاحب کے علاوہ ۱۳؍ نائب ناظمین ہیں جو چودہ زبانوں کے نگران ہیں جبکہ دو مزید نائب ناظمین ہیں جو اپنے بیس معاونین کے ساتھ شعبہ کے تمام کارکنان کے لیے دیگرضروریات و سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔ان کارکنان کی اکثریت جلسہ کے دنوں میں رات دن حدیقۃ المہدی میں موجود رہتی ہے تاکہ کسی بھی لمحہ بوقت ضرورت اپنی خدمات پیش کرسکیں۔

(رپورٹ: شیخ لطیف احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل یوکے)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button