لجنہ اماء اللہ جارج ٹاؤن ، گیانا کا پہلا مقامی اجتماع
مکرمہ فریحہ ظفر صاحبہ صدر لجنہ اما ء اللہ گیانا تحریر کرتی ہیں کہ لجنہ اماءاللہ جارج ٹاؤن ،گیانا کا پہلا مقامی اجتماع مورخہ ۲۹؍جون ۲۰۲۴ء کو مسجد بیت النور میں منعقد ہوا۔
اجتماع کا آغاز تلاوت قرآن کریم، عہد اور نظم سے ہوا۔ بعد ازاں نیشنل سیکرٹری تعلیم مکرمہ محسنہ مظفر صاحبہ نےافتتاحی تقریر کی اور علمی مقابلہ جات کا آغاز کیا۔ اس اجتماع میں تلاوت قرآن کریم، حفظ القرآن، نظم، تقریر اور فی البدیہہ تقاریر کے مقابلہ جات ہوئے۔
مقابلوںکے بعد نیشنل سیکرٹری مال مکرمہ نصرت جہاں خان صاحبہ نے مالی قربانی پر تعارفی تقریر کرتے ہوئے مالی قربانی پیش کرنے کی تحریک کی۔ آخری تقریر صدر صاحبہ لجنہ اماءاللہ نے کی جس میں انہوں نے ممبرات لجنہ اماءاللہ کو اپنا دینی علم بڑھانے کی تلقین کی۔ حوصلہ افزائی کرتے ہوئے آپ نے سب کا شکریہ ادا کیااور اجتماع کی کامیابی پر سب کو مبارکباد دی۔
اس اجتماع میںکُل ۱۴؍ممبرات لجنہ اماءاللہ اور ایک ناصرہ شامل ہوئی۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اجتماع کامیاب رہا۔
(مرسلہ: مقصود احمد منصور۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)