یورپ (رپورٹس)
جماعت احمدیہ ہنگری میں جلسہ یومِ خلافت کا انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مورخہ ۳۱؍مئی ۲۰۲۴ء بروز جمعۃ المبارک جماعت احمدیہ ہنگری کو اپنا جلسہ یوم خلافت منعقد کرنے کی توفیق ملی۔
شام ساڑھے سات بجے جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور نظم سے ہوا۔ بعد ازاں ان موضوعات پر تقاریر ہوئیں:’’ترقیات اور کامیابیوں کاراز خلافت – از افاضات خطباتِ سیدنا مسرور‘‘ از عبدالستار بھٹی صاحب، ’’قدرت ثانیہ – ارشادات سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام و خلفائے احمدیت‘‘ از وقاص احمد علی صاحب اور ’’مسئلہ خلافت از سیدنا حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ‘‘ از خاکسار (مبلغ سلسلہ)۔ دعا کے ساتھ جلسہ کا اختتام ہوا اور پھر نماز مغرب و عشا باجماعت ادا کی گئیں۔ اس جلسہ میں حاضری ۱۳؍ رہی ۔
(رپورٹ: عطاء الوحید۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)