یورپ (رپورٹس)

سویڈن میں جلسہ یوم خلافت کا بابرکت انعقاد

(رضوان احمد افضل۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل سویڈن)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ سویڈن کو مورخہ ۲۶؍مئی ۲۰۲۴ء جلسہ یوم خلافت منعقد کرنے کی توفیق ملی۔

یہ جلسہ ملکی سطح پر آن لائن منعقد ہوا۔ احباب جماعت اپنی اپنی مساجد اور نماز سینٹرز میں اکٹھے ہوکر اس آن لائن جلسہ میں شامل ہوئے۔ جلسہ کی صدارت مکرم آغا یحییٰ خان صاحب مبلغ انچارج سویڈن نے کی۔ جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور نظم سے ہوا۔ بعد ازاں صدر مجلس نے اپنی افتتاحی تقریر میں شاملین کو اس جلسہ کی غرض و غایت اور اس کی اہمیت کی طرف توجہ دلائی۔

مکرم ظہیر احمد منصور صاحب نیشنل سیکرٹری تعلیم سویڈن نے حضرت مسیح موعودؑ کی کتاب ’اسلامی اصول کی فلاسفی‘ کا تعارف شاملین جلسہ کے سامنے پیش کیا۔ مکرم ظہیر احمد چودھری صاحب نیشنل سیکرٹری تربیت سویڈن نے شعبہ تربیت کے تحت ہونے والے مختلف پروگرامز کا تعارف کروایا اور احباب جماعت کو ان سے مستفید ہونے کی بھرپور تلقین کی۔

مکرم کاشف ورک صاحب مبلغ سلسلہ اور خاکسار (مبلغ سلسلہ) نے ایک پینل ڈسکشن میں خلافت کی برکات پر گفتگو کی اور دلائل سے بتایا کہ خلیفہ خدا بناتا ہے اور خلافت کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کرنا ہماری روحانیت کے لیے کس قدر ضروری ہے۔ اس ڈسکشن کو مکرم مصعب رشید صاحب مبلغ سلسلہ نے moderateکیا۔

جماعت سویڈن کی درخواست پر حضورانورایدہ اللہ نے ازراہ شفقت مکرم عبدالقدوس عارف صاحب صدر مجلس خدام الاحمدیہ یوکے کی بطور مہمان اس جلسہ میں شمولیت کی اجازت عطا فرمائی تھی۔ صدر صاحب نے ’’واقعات کی روشنی میں حضرت خلیفۃالمسیح کی احباب جماعت سے محبت و شفقت‘‘ کے موضوع پر تقریربزبان اردو کی۔ جلسہ کے آخر پر صدر مجلس نے اپنی اختتامی تقریر میں اطاعت خلافت کی طرف توجہ دلاتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ خلیفہ وقت کے سامنے اطاعت کا معیار یہ ہونا چاہیے کہ انسان اپنی تمام تر قابلیت کو بھول کر صرف اور صرف خلیفہ وقت کی اطاعت کو افضل سمجھے۔

جلسہ کی مناسبت سے ملک بھر سے بچوں اور بچیوں نے مختصر ویڈیو کلپس تیار کر کے بھجوائے تھے جو کہ مختلف تقاریر کے درمیانی وقفہ میں چلائے جاتے رہے۔ خاص طور پر ناصرات نے خلافت سے متعلق بہت ہی عمدہ معلوماتی کلپس تیار کیے۔

جلسہ پر مرد و خواتین کی کُل تعداد ۵۲۱؍رہی جبکہ یوٹیوب پر ۴۹۱؍سے زائد ویوز رہے

جلسہ کے اختتام پر تمام جماعتوں میں شاملین جلسہ کے لیے کھانے کا انتظام کیا گیا تھا۔

(رپورٹ: رضوان احمد افضل۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button