ہنسنا منع ہے!
٭… استاد۔ شاگرد سے a b c سناؤ۔
شاگرد: a b c
استاد: اَور سناؤ۔
شاگرد: الحمد للہ سب ٹھیک ٹھاک! آپ کیسے ہیں؟
(سدیلہ احمد۔ لنگے، سیرالیون)
٭… بیوی: اَجی سنتے ہو۔
شوہر: ہاں سن رہا ہوں۔ کیا بات ہے؟
بیوی: میں کہہ رہی تھی کہ میں آپ کو دوپہر میں مُرغا نہ بنا دوں؟
شوہر: نہیں میں انسان ہی ٹھیک ہوں۔
(میر حزیم احمد، لنگے۔ سیرالیون)
٭… سلیم کلیم کے گھر گیا تو تیز بارش شروع ہو گئی۔ کلیم نے سلیم کو کہا: آج یہیں رہ جاؤ بارش بہت تیز ہے۔
سلیم: ٹھیک ہے۔
کلیم اس کے لیے بستر ٹھیک کرکے فارغ ہوا دیکھا تو سلیم غائب تھا، تھوڑی دیر بعد سلیم بارش میں بھیگا ہوا اس کے پاس آیا۔
کلیم: کہاں گئے تھے؟
سلیم: میں گھر والوں کو بتانے گیا تھا کہ آج بارش کی وجہ سے میں کلیم کے گھر رات گزاروں گا۔
٭… آصف: کل میں مسجد کے اونچے مینار سے گر پڑا۔
اویس: تو بچ کس طرح گئے؟
آصف: معلوم نہیں۔ میری تو گرتے ہی آنکھ کھل گئی۔
٭… کسٹم آفیسر اپنی ریٹائرمنٹ والے دن ایک ٹرک والے سے پوچھتا ہے: میں نے بہت دفعہ تمہارے ٹرک کی تلاشی لی مگر کچھ برآمد نہیں ہوا، تم کیا کاروبار کرتے ہو؟
آدمی: میں اسمگلنگ کرتا ہوں۔
کسٹم آفیسر: مگر کبھی بھی کچھ برآمد نہیں ہوا۔ تم اسمگل کیا کرتےہو؟
آدمی: ٹرک۔
٭… ریاض: آپ کے پاس ماچس ہے؟
فیاض نے جیب سے لائٹر نکالا اور بولا: یہ لائٹر لے لیجئے۔
ریاض(غصے سے): بھئی میں اس سے دانتوں میں کیسے خلال کر سکتا ہوں؟
٭… اسد (گھاس پر پڑی شبنم دیکھ کر): آجکل یہ گرمی کتنی پڑ رہی ہے؟
فہد: ارے جنوری میں گرمی کہاں؟
اسد: یہ گرمی نہیں تو کیا ہے؟ گھاس کو بھی پسینہ آ رہا ہے۔
٭… استاد(پپو سے): موسلادھار کا جملہ بناؤ۔
پپو: سر مجھے موسلادھار کا مطلب نہیں آتا۔
استاد: موسلادھار کا مطلب ہے بہت سخت، زور سے۔ اب جملہ بناؤ۔
پپو: کل میں مقابلے میں موسلادھار دوڑوں گا۔