نمازِ جنازہ حاضر و غائب
مکرم منیر احمد جاوید صاحب پرائیویٹ سیکرٹری حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز تحریر کرتے ہیں کہ حضورِ انور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ۱۵؍جون ۲۰۲۴ء بروز ہفتہ بارہ بجے بعد دوپہر اسلام آباد (ٹلفورڈ) میں اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم اقبال حیدر یوسفی صاحب (آف بیت الفتوح جماعت۔ یوکے) کی نمازِ جنازہ حاضر اور آٹھ مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔
نماز جنازہ حاضر
مکرم اقبال حیدر یوسفی صاحب (آف بیت الفتوح جماعت۔ یوکے)
28؍مئی 2024ءکو 77 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی حضرت ڈاکٹرمحمد بخش صاحب رضی اللہ عنہ کے نواسے اور مکرم مولوی غلام حیدر صاحب مرحوم (معلم وقف جدید کریم نگر فارم ) کے بیٹے تھے۔ مرحوم سات سال ملائیشیا میں رہے اور اب ایک سال سے یو کے میں مقیم تھے۔ مرحوم نیک، پابند صوم و صلوٰۃ ، تہجد گزار، خوش گفتار اور صاحب کشف بزرگ تھے۔ بیماری اور پیرانہ سالی کے باوجود مسجد میں باجماعت نماز ادا کرتے اور جماعتی پروگراموں میں شامل ہوتے۔مرحوم گلشن اقبال کراچی میں سیکرٹری اشاعت کی خدمت بجالاتے رہے۔ جماعتی رسائل میں بے شمار مضامین لکھے۔ تقریری مقابلوں اور مضمون نویسی میں حصہ لیتے رہے۔ ملائیشیا میں مجلس انصار اللہ کے تحت شائع ہونے والے رسالہ ناصر کے لیے پروف ریڈنگ کا کام کرتے رہے۔ پسماندگان میں ایک بیٹی اور 4 بیٹے شامل ہیں۔ آپ کے بچوں کو بھی جماعتی خدمت کی توفیق مل رہی ہے۔ ایک بیٹے مکرم اظہر اقبال صاحب جماعت ایپسم کے نائب صدر اور جنرل سیکرٹری ہیں۔ آپ مکرم ظہیر احمد جتوئی صاحب اور مکرم مبارک احمد ظفر صاحب (ایڈیشنل وکیل المال یوکے) کے کزن تھے۔
نماز جناز ہ غائب
۱۔مکرم شیخ کریم اللہ صاحب ابن مکرم شیخ حمید اللہ صاحب(دار الصدر غربی لطیف ربوہ)
2؍ فروری 2024ءکو76 سال کی عمرمیں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی میاں علی محمد صاحب رضی اللہ عنہ (آف لکھا نوالی ضلع سیالکوٹ) کے نواسے تھے۔ ٹاؤن شپ ضلع لاہور میں 9 سال تک زعیم انصار اللہ رہے۔ مرحوم شادی سے قبل لیبیا میں الیکٹریشن کا کام کرتے تھے اور ساتھ ساتھ جماعتی خدمت بھی کرتے رہے۔ مرحوم نیک،مخلص اور باوفاانسان تھے۔ مرحوم موصی تھے۔پسماندگان میں ایک بیٹا اور چار بیٹیاں شامل ہیں۔
۲۔مکرم منظور احمد گوندل صاحب ابن مکرم ملاخان صاحب(طاہر آباد غربی ربوہ)
15؍فروری 2024ء کو 75 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم نے مقامی سطح پر مختلف حیثیتوں میں جماعتی خدمت کی توفیق پائی۔ مرحوم پنجوقتہ نماز وں کے پابند، تہجد گزار ، چندوں میں باقاعدہ، سادہ اور منکسرالمزاج، ملنسار ایک نیک مخلص بزرگ تھے۔ بڑے بھائی کی وفات کے بعد آپ کی شادی ان کی بیوہ سے ہوئی۔ جن کے بچوں کی کفالت بڑی توجہ اور محبت سے کی۔ مرحوم موصی تھے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹی اور 6 بیٹے شامل ہیں۔
۳۔مکرمہ مسعودہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم ممتاز احمد رفیق ڈوگر صاحب المعروف ممتاز پلاسٹک ہاؤس ربوہ( آف نانو ڈوگر ضلع لاہور ، حال باب الابواب شرقی ربوہ )
16؍فروری 2024ء کو بقضائے الٰہی وفات پاگئیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ صوم و صلوٰۃ کی پابند، تقویٰ شعار، خلافت سے فدا ئیت کا تعلق رکھنے والی، سلیقہ شعار، مہمان نواز ،غریب پرور،ہمدرد نیک اور مخلص خاتون تھیں۔خلافت کی ہر تحریک پر اول وقت میں لبیک کہنے والی تھیں۔ مرکزی مربیان اور معلمین کا بہت احترام کرتی تھیں۔ گاؤں کے سینکڑوں احمدی اور غیر احمدی بچوں اور بچیوں کو قرآن کریم پڑھانے کی توفیق ملتی رہی۔مرحومہ نے اپنی طویل بیماری نہایت استقامت اور صبر سے برداشت کی۔ مرحومہ اللہ تعالیٰ کے فضل سےموصیہ تھیں۔ پسماندگان میں میاں کے علاوہ دو بیٹیاں اور دو بیٹے شامل ہیں۔آپ مکرم شفقت اللہ ہمایوں ڈوگر صاحب (کار کن حفاظت خاص۔اسلام آباد یوکے) کی والدہ تھیں۔
۴۔مکرمہ صفیہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم ڈاکٹر شریف احمد صاحب مرحوم (دندان سازربوہ حال لندن)
5؍اپریل2024 کو بقضائے الٰہی وفات پا گئیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ حضرت مولوی علی شیر صاحب رضی اللہ عنہ آف زیرہ صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیٹی تھیں۔صوم وصلوٰۃ اور تلاوت قرآن کریم کی پابند، تہجد گزار، چندوں میں باقاعدہ ، مالی تحریکات میں حصہ لینے والی ایک نیک اور مخلص خاتون تھیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔پسماندگان میں2 بیٹے اور 6بیٹیاں شامل ہیں۔
۵۔مکرمہ کوثر تنویر صاحبہ اہلیہ مکرم تنویر احمد سندھو صاحب(سرگودھا)
یکم جنوری 2021ء کو63 سال کی عمرمیں بقضائے الٰہی وفات پاگئیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ حضرت چودھری عبد اللہ خان صاحب پٹواری رضی اللہ عنہ صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نواسی اورمکرم محمود احمد چیمہ صاحب (سابق امیر ومشنری انچارج انڈونیشیا) کی بھانجی تھیں۔ مرحومہ نے صدر لجنہ کراچی کے علاوہ مختلف تنظیمی عہدوں پر خدمت کی توفیق پائی۔ مرحومہ صوم و صلوٰۃ اورتلاوت قرآن کریم کی پابند، تہجد گزار ، غریب پر ور، نظام جماعت کی اطاعت گزار اور چندوں میں با قاعدہ، دینی شعار کا احترام کرنے والی ایک مخلص خاتون تھیں۔حضرت مسیح موعودؑ کی کتب کا مطالعہ باقاعدگی سے کرتی تھیں۔ خلافت سے عقیدت کا گہرا تعلق تھا۔ پسماندگان میں میاں کے علاوہ دو بیٹے شامل ہیں۔ آپ کے ایک بیٹے مکرم زبیر احمد سندھو صاحب…خدمت کی توفیق پارہے ہیں۔
۶۔مکرم چودھری سمیع اللہ رشید صاحب ابن مکرم محمد ابراہیم رشید صاحب(ربوه)
3؍ نومبر 2023ء کو83 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم کو گاؤں میں مختلف جماعتی عہدوں پر خدمت کی توفیق ملی۔ اکثر جمعہ بھی پڑھایا کرتے تھے۔ جماعت اور خلافت سے گہرا تعلق تھا۔ نماز باجماعت، روزہ اور قرآن کریم با ترجمہ پڑھنے کے پابند تھے۔بہت اچھے اخلاق کے مالک ایک نیک اورمخلص انسان تھے۔
۷۔مکرمہ راحت رشید صاحبہ اہلیہ مکرم عبد الرشید صاحب(ربوہ)
22؍ نومبر 2023ء کو58 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ چودھری عبد الرحیم نذیر صاحب کی بیٹی اور مکرم عبدالسلام صاحب مرحوم( سابق نائب افسر حفاظت خاص) کی بہو تھیں۔جلسہ سالانہ ربوہ اور لجنہ اماءاللہ کے اجتماعات پر ڈیوٹی دیتی رہیں۔ وفات سے قبل ربوہ میں گروپ لیڈر تھیں۔ مرحومہ اچھے اخلاق کی مالک ایک ہمدر د مخلص خاتون تھیں۔ پسماندگان میں میاں کےعلاوہ تین بیٹیاں شامل ہیں۔
۸۔مکرم ظفر علی گوندل صاحب ابن مکرم محمد یار صاحب(طاہر آباد غربی ربوہ)
15 فروری 2024ء کو55 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم نمازوں کے پابند ،سادہ طبیعت کے مالک ایک مخلص اور باوفا انسان تھے۔مرحوم 1995ء میں اپنی فیملی کے ہمراہ احمدیت میں شامل ہوئے۔ اپنے والد یار محمد صاحب کی وفات کے بعد مکرم منظور احمد گوندل صاحب (جن کا ذکر پہلے ہوا ہے )کے زیر کفالت رہے۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹا اور چار بیٹیاں شامل ہیں۔
اللہ تعالیٰ تمام مرحومین سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور انہیں اپنے پیاروں کے قرب میں جگہ دے۔ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی خوبیوں کو زندہ رکھنے کی توفیق دے۔آمین
مکرم منیر احمد جاوید صاحب پرائیویٹ سیکرٹری حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز تحریر کرتے ہیں کہ حضورِ انور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ۱۸؍جون ۲۰۲۴ء بروز منگل بارہ بجے بعد دوپہر اسلام آباد (ٹلفورڈ) میں اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم مرز اساجد محمود صاحب (جماعت آلڈر شاٹ۔ یوکے) اور مکرم محمد لطیف گل صاحب (جماعت ایپسم۔یوکے) ابن مکرم محمد اسماعیل صاحب (موسے والا ضلع سیالکوٹ) کی نمازِ جنازہ حاضر اور آٹھ مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔
نماز جناز ہ حاضر
۱۔مکرم مرز اساجد محمود صاحب (جماعت آلڈر شاٹ۔ یوکے)
12؍ جون 2024ء کو مختصر علالت کے بعد 60 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ مکرم مرزا عبدالمالک صاحب مرحوم( آف فتح پور ضلع گجرات )کے بیٹے اور مکرم مرزا عبدالرشید صاحب (سابق کار کن تحریک جدید )کے بھتیجے اور داماد تھے۔ مرحوم نے پاکستان میں لمبا عرصہ سیکرٹری مال کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔ یو کے آکر بھی جماعت میں مختلف عہدوں پر خدمت بجالاتے رہے۔ تبلیغ کا بہت شوق تھا اور بیعتیں کروانے کی بھی توفیق پائی ۔ مرحوم نماز اورروزہ کے پابند ، چندوں میں باقاعدہ، خوش گفتار ،ملنسار اور خلافت کے ساتھ اخلاص و وفا کا تعلق رکھنے والے ، دیندار نیک اور مخلص انسان تھے۔ مرحوم موصی تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹا اور 4بیٹیاں شامل ہیں۔
۲۔مکرم محمد لطیف گل صاحب(جماعت ایپسم۔یوکے) ابن مکرم محمد اسماعیل صاحب ( موسے والا ضلع سیالکوٹ )
13؍جون 2024ء کو 81 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔مرحوم صوم وصلوٰۃ کے پابند، دُعا گو ، غریب پرورخلافت کے ساتھ عقیدت کا گہر ا تعلق رکھنے والے ایک نیک انسان تھے۔ بڑی با قاعدگی کے ساتھ اپنا چندہ ادا کیا کرتے تھے۔ پسماندگان میں 2 بیٹے اور 3 بیٹیاں شامل ہیں۔ آپ مکرم مجید احمد سیالکوٹی صاحب(مربی سلسلہ )کے بہنوئی، مکرم نصر احمد ارشد صاحب (مربی سلسلہ وکالت مال یوکے) اور مکرم فرخ احمد ارشد صاحب ( مربی سلسلہ وکالت وقف نومرکزیہ یوکے) کے نانا اور مکرم فرہاد احمد صاحب ( ریجنل مربی سلسلہ بلیک برن یوکے) کے دادا تھے۔
نماز جناز ہ غائب
۱۔مکرم محمد اقبال گجر صاحب (فیصل آباد)
28؍ مارچ 2024ء کو 81 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ کے پڑدادا حضرت اللہ بخش صاحب رضی اللہ عنہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی تھے ۔ مرحوم کو اللہ کے فضل سے مختلف شعبوں میں خدمت کا موقع ملا۔ خدام الاحمدیہ میں قائد مجلس رہے۔ تقریباً25 سال جماعت احمد یہ چک نمبر 275 ر۔ب کرتار پور ضلع فیصل آبادکے صدر جماعت کے طورپر خدمت کی توفیق پائی۔ مرحوم صوم وصلوٰۃ کے پابند ایک نیک با عمل عالم اورمخلص انسان تھے۔ قرآن کریم لفظی ترجمہ کے ساتھ یاد کیا ہوا تھا اور تفاسیر کا بھی بغور مطالعہ کرتے رہتے تھے۔ دعوت الی اللہ کا بہت شوق تھا۔ غریب لوگوں کا فری علاج بھی کرتے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کے ہاتھ میں شفا بھی رکھی تھی۔ مرحوم موصی تھے۔پسماندگان میں چار بیٹے اور چار بیٹیاں شامل ہیں۔ آپ کے بیٹے مکرم مشتاق احمد شاہد صاحب سیکرٹری صنعت و تجارت و ناظم اصلاح وارشاد مجلس انصار اللہ ضلع فیصل آباد کے طور پر خدمت کی توفیق پارہے ہیں۔
۲۔مکرمہ آصفہ رفعت صاحبہ اہلیہ مکرم عباس احمد صاحب( نائب سیکرٹری مال لوکل انجمن احمدیہ ربوہ)
یکم؍ اپریل 2024ءکو63 سال کی عمرمیں بقضائے الٰہی وفات پاگئیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔مرحومہ کی دادی حضرت آمنہ بی بی صاحبہ رضی اللہ عنہا اور پڑ نانا حضرت محمد رمضان صاحب رضی اللہ عنہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ میں سےتھے۔ مرحومہ نے لمبا عرصہ پنڈ دادن خان میں صدر لجنہ کے علاوہ مختلف شعبوں میں خدمت کی توفیق پائی۔ مرحومہ پنجوقتہ نماز وں کی پابند ، تہجد گزار ،صابرہ وشاکرہ، غریب پرور، مہمان نواز اور چندوں میں باقاعدہ اور مالی تحریکات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی ایک نیک اور مخلص خاتون تھیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ پسماندگان میں میاں کے علاوہ دو بیٹے اور دو بیٹاں شامل ہیں۔
۳۔مکرم محمد اشرف صاحب ابن مکرم محمد شفیع صاحب درویش مرحوم (سابق کارکن دفتر جلسہ سالانہ قادیان)
13؍ مارچ 2024ء کو بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔مرحوم صوم و صلوٰۃ کے پابند ، سادہ مزاج ، خاموش طبع ، ملنسار، مخلص او ر نیک فطرت انسان تھے۔ آپ نے دفتر جلسہ سالانہ قادیان میں اخلاص ووفا اور بڑی محنت کے ساتھ خدمت کی توفیق پائی ۔خلافت سے بہت محبت اور عقیدت کا تعلق تھا۔ مرحوم موصی تھے۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین بیٹیاں شامل ہیں۔
۴۔مکرم سید زاہد احمد صاحب ابن مکرم سید نظام الدین جمیل احمد صاحب آف موتی ہاری صوبہ بہار (حال قادیان)
29؍مارچ 2024ء کو بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔مرحوم صوم و صلوٰۃ کے پابند، سادہ مزاج ، ملنسار اورمخلص انسان تھے۔ جماعتی خدمت میں پیش پیش رہنے والے تھے۔ جماعت موتی ہاری کے امیر بھی رہے۔مرحوم موصی تھے۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹی اور دو بیٹے شامل ہیں۔ آپ مکرم سید وحید احمد صاحب(کارکن دفتر وقف نو بھارت ) کے والد تھے۔
۵۔ مکرم عزیز الحق صاحب (عارضی معلم سلسلہ آف اوکھر اباری صوبہ آسام بھارت )
27؍ فروری 2024ء کو 79 سال کی عمرمیں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔آپ نےسن 2000ء میں چار بھائیوں کے ساتھ بیعت کی سعادت حاصل کی اور پھر معلم کورس کر کے سن 2001ء سے 2020ء تک بطور عارضی معلم خدمت کی توفیق پائی ۔ ریٹائرمنٹ کے بعد تا وفات مقامی جماعت میں صدر کے طور پرخدمت بجالارہے تھے۔ مرحوم صوم و صلوٰۃ کے پابند ، اخلاص ووفا کے جذبہ سے خدمت کرنے والے ایک نیک خادم سلسلہ تھے۔ پسماندگان میں دو بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔آپ کے بڑے بیٹے افضل حق صاحب (مربی سلسلہ) نیپال میں خدمت کی توفیق پارہے ہیں۔
۶۔مکرم برکت علی کاہلوں صاحب ا بن مکرم فضل دین صاحب(دار الصدر شمالی انوار۔ ربوہ)
22؍فروری 2024ء کو 85 سال کی عمرمیں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم چودھری اللہ بخش کاہلوں صاحب المعروف زراعتی کے بھتیجے اورداماد تھے اور انہی کے ذریعہ احمدیت میں داخل ہوئے۔ اپنے بہن بھائیوں میں اکیلے احمدی تھے۔ ۔ مرحوم خاموش طبع، شریف النفس، ایک مخلص اور باوفا انسان تھے۔ پسماندگان میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہے۔ ان کے بیٹے حضور انور کی زرعی زمینوں پر بطور نگران ملازمت کر رہے ہیں اور بیٹی 16 سال سے لجنہ اماءاللہ پاکستان میں نائب سیکرٹری تعلیم کے طور پر خدمت کر رہی ہے۔
۷۔مکرم منصور کاہلوں صاحب (جماعت Bruchkobel۔ جرمنی)
10؍مارچ 2024ء کو سیالکوٹ میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ اپنی مقامی جماعت کے اجلاسات اور مرکزی جلسہ اور اجتماعات میں باقاعدگی سے شرکت کرتے تھے۔ جماعتی پروگراموں میں نظمیں بڑے شوق سے پڑھتے تھے۔ والی بال کے بہترین کھلاڑی تھے اور کھیلوں میں ریفری کےفرائض سر انجام دیتے تھے۔ مرحوم صوم وصلوٰۃ کے پابند ، خوش اخلاق ،ملنساراور اچھی طبیعت کے مالک ایک مخلص انسان تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹی اورتین بیٹے شامل ہیں۔ آپ کے بڑے بیٹے مکرم مسرور کاہلوں صاحب بیت السبوح میں خدمت کررہے ہیں اور ان کی بیٹی مکرمہ نداء ہیرش صاحبہ لجنہ اما الله جرمنی میں بطور نیشنل اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری خدمت کی توفیق پارہی ہیں۔
۸۔مکرم لطيف احمد قریشی صاحب ابن مکرم حکیم فیروز الدین صاحب (امریکہ )
یکم اپریل 2024ء کو امریکہ میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ کی پیدائش قادیان کی ہے۔ آپ مکرم سید عبداللہ شاہ صاحب کے داماد تھے جوکہ حضرت مسیح موعود عليہ السلام کے صحابی حضرت سید عبدالستار شاہ صاحب رضی اللہ عنہ کے نواسے تھے۔ مرحوم صوم وصلوٰۃ کے پابند، سادہ مزاج ، خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار، لوگوں سے عاجزی سے ملنے والے ایک ہمدرد،مخلص او رباوفا انسان تھے۔آپ نے CSS کا امتحان پاس کر کے انکم ٹیکس گروپ جوائن کیا اور تقریباً 22 سال سول سروس کےبعد ریٹائرمنٹ لے کر اپنی پریکٹس شروع کی اور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان کے طور پر کام کرتے رہے۔اپنے پروفیشن میں بہت علم رکھنے والے ایک قابل انسان تھے۔ 2010ء میں ریٹائرمنٹ کے بعد امریکہ شفٹ ہو گئے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹی اورتین بیٹے شامل ہیں۔
اللہ تعالیٰ تمام مرحومین سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور انہیں اپنے پیاروں کے قرب میں جگہ دے۔ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی خوبیوں کو زندہ رکھنے کی توفیق دے۔آمین