مصروفیات حضور انور

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ ۲۹؍جولائی تا ۴؍اگست ۲۰۲۴ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میں سے چند ايک کی جھلک ہديۂ  قارئين ہے:

٭…۲۹؍جولائی بروز سوموار: حضورِا نور نے آج مسجد مبارک اسلام آباد ميں نمازِ عصرپڑھانے کے بعد ايک تقريبِ نکاح کو برکت بخشي۔ مکرم عطاء المجيب راشد صاحب (امام مسجد فضل لندن)نے ۲۸؍نکاح پڑھائے جبکہ حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ نے ان نکاحوں کے بابرکت ہونے کے ليے دعا کروائي ۔

٭…۲؍اگست بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد یوکے ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ (خلاصہ خطبہ جمعہ کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۵؍اگست ۲۰۲۴ء)

٭…۳؍اگست بروز ہفتہ: حضور انورنے آج بعد نماز عصر دو نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی۔ (تفصیلات صفحہ ۵ پرملاحظہ فرمائیں)

اس ہفتہ کے دوران حضورِانور نے دنیا بھر سے جلسہ سالانہ برطانیہ پر تشریف لانے والے وفود سے ملاقاتیں فرمائیں۔ نیز جلسہ میں شامل ہونے والے دیگر احمدی مہمانان کے ساتھ متعدد ملاقاتیں فرمائیں۔

دفتری ملاقات کی سعادت پانے والے احباب نے اپنے پیارے امام سے متفرق امور کی بابت ہدایات اور راہنمائی حاصل کرنے کی توفیق پائی۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button