متفرق

چکن پٹیالہ

اجزا

چکن۷۰۰گرام، پیاز 2عدد، ٹماٹر 3عدد، دہی ایک کپ، نمک حسبِ ذائقہ، ہلدی ایک چائے کا چمچ، دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ، زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ، کالی مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ، لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ، کاجو پیسٹ 3چائے کے چمچ، سبز شملہ مرچ ایک عدد، سبز مرچ 2عدد، ادرک 4کھانے کے چمچ، گرم مصالحہ ثابت 5 گرام، ثابت زیرہ آدھا چائے کا چمچ، قصوری میتھی ایک چائے کا چمچ، ملک کریم 3کھانے کے چمچ۔

ترکیب

ایک باؤل میں چکن لیں اور اس میں زیرہ،لال مرچ، نمک، ہلدی، دھنیا،کالی مرچ اور دہی ڈال کر مکس کر لیں اور تیس منٹ تک فریج میں رکھ دیں۔

ایک دیگچی میں کوکنگ آئل ڈال کر اس میں پیاز اور زیرہ ڈال کر براؤن کرلیں۔ پھر اس میں چوپ لہسن،ادرک،ثابت گرم مصالحہ اور ٹماٹر ڈال کر پانچ منٹ تک پکائیں اور اس میں کاجو ڈال کر مزید دو منٹ تک پکا لیں۔

اب اس میں تیار کیا ہوا چکن ڈال کر مکس کرلیں اور دس منٹ تک ڈھک کر پکالیں۔ پھر اس میں کریم ڈال کر مکس کرلیں اور شملہ مرچ، پیاز، سبز مرچ اور میتھی ڈال کر مکس کرلیں۔

مزیدار پٹیالہ چکن گرم روٹی یا ابلے چاولوں کے ساتھ نوش فرمائیں ۔

تصویر بشکریہ: https://pinkchailiving.com/chicken-patiala-recipe

(مرسلہ: ام ازلان جماعت میشیڈے جرمنی )

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button