متفرق شعراء
خلافتِ احمدیہ کی صداقت
بہاریں ہم نے دیکھی ہیں مسیحاؑ کی خلافت کی
عیاں حق الیقین سے ہے صداقت احمدیت کی
شجر ہر سُو مسیحا کا پھلا پھولا ہے دنیا میں
گواہی دی ہے دنیا نے یوں مہدی کی خلافت کی
کئی فرعون آئے احمدیت کو مٹانے کو
مگر دیکھی تباہی ان کی دنیا نے ہلاکت کی
خلافت سے جو ٹکرایا گرفت رب میں آیا ہے
ہوئی تشہیر دنیا بھر میں پھر ان کی ذلالت کی
کئی طوفان آئے آندھیاں چلتی ہوئی دیکھیں
مگر چلتی رہی کشتی ہمیشہ احمدیت کی
لگایا احمدیت کا شجر جس نے دعاؤں سے
بشارت اس نے دی تھی احمدیت کی خلافت کی
خدا رکھے سدا قائم مسیحا کی خلافت کو
ہمیں توفیق دے مومن سدا اس کی اطاعت کی
(خواجہ عبدالمومن۔ ناروے)