اطلاعات و اعلانات

اعتذار و تصحیح

٭… الفضل انٹرنیشنل کے شمارہ ۱۲؍اگست ۲۰۲۴ء کے صفحہ نمبر تین سے شائع کیے جانے والے مضمون میں کتاب ’’کرم خاکی‘‘کے حوالے سے ’’مکرم صاحبزادہ کرنل مرزا داؤد احمد صاحب ( ابن حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحبؓ)‘‘ درج ہے جبکہ درست عبارت یوں ہے کہ ’’مکرم صاحبزادہ کرنل مرزا داؤد احمد صاحب (ابن حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحبؓ )۔‘‘

٭… عرفان خان صاحب تحریر کرتے ہیں کہ الفضل انٹرنیشنل ۱۳؍اگست میں جلسہ سالانہ برطانیہ کی یاد کے عنوان سے خاکسار کا جو مضمون شائع ہوا ہے اس میں ایک مصرع روشن دین صاحب تنویر سے منسوب ہو گیا ہے ۔ دراصل وہ مصرع حضرت حافظ مختار احمد شاہ جہانپوریؓ کا ہے اور اشعار اس طرح ہیں:

لگا ہے کوچۂ دلبر میں دیوانوں کا تانتا سا

کوئی دیوانہ آ پہنچا کوئی دیوانہ آتا ہے

یہ مجلس ہے کہ ہے دیوانگان عشق کا مجمع

جدھر دیکھو نظر دیوانہ ہی دیوانہ آتا ہے

ادارہ الفضل انٹرنیشنل مذکورہ بالا اغلاط پر معذرت خواہ ہے۔ آن لائن تصحیح کر دی گئی ہے۔ قارئین کرام نوٹ فرما لیں۔

(ادارہ روزنامہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button