ارشادِ نبوی
آنحضورﷺ کا اپنی زوجہ مطہرہ سے اندازِ محبت
ام المومنین حضرت عائشہؓ بیان کرتی ہیں کہ میں ایک سفر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھی، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ دوڑ میں مقابلہ کیا تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے آگے بڑھ گئی۔ پھر جب میرا بدن بھاری ہو گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھ سے بڑھ گئے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ اس (پہلی دوڑ) کا بدلہ ہے۔
(سنن أبي داؤد كِتَابُ الْجِهَادِ بَابٌ فِي السَّبَقِ عَلَى الرِّجْلِ)