متفرق
احباب جماعت کی ذمہ داری اور کام صرف اطاعت، اطاعت اور اطاعت ہے
امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےخطبہ جمعہ ۵؍دسمبر ۲۰۰۳ء میں فرمایا: ’’جہاں نظام جماعت کے تقدس پر حرف نہ آتا ہو،عفو اور احسان کا سلوک کریں۔ان کے لئے مغفرت مانگیں جو ان کی اصلاح کا موجب بنے۔ یہ تو عہدیداران کے لئے ہےلیکن آخر میں احباب جماعت کے لئےایک فقرہ کہہ دیتا ہوں کہ آپ پر بھی جو عہدیدار نہیں ہیں، ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے اور وہ یہ ہے کہ آپ کا کام صرف اطاعت، اطاعت اور اطاعت ہے اور ساتھ دعا کرنا ہے۔‘‘
(مرسلہ: مبشر احمد ظفر۔ لندن)