یورپ (رپورٹس)

فن لینڈ کے دو شہروں ہیلسنکی اور تامپرے میں تبلیغی سٹالز

(طاہر احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ فن لینڈ کے نیشنل شعبہ تبلیغ کو مورخہ ۱۳؍جولائی ۲۰۲۴ء بروز ہفتہ فن لینڈ کے دو شہروں میں تبلیغی سٹال لگانے اور حضرت مسیح موعودؑ کا پیغام پہنچانے کی توفیق ملی۔ ایک سٹال دارالحکومت ہیلسنکی میں سیکرٹری تبلیغ زیرک اعجاز صاحب نے ’’میں ایک مسلمان ہوں، مجھ سے کچھ بھی پوچھیں!‘‘ کے عنوان کے تحت مرتب کیا جس کو بہت اچھی پذیرائی ملی اور لوگوں کی بڑی تعداد نے اس پیغام کی طرف توجہ دی۔ بیس سے زا ئد لوگوں نے رابطہ کیا اور بہت سے لوگوں کے ساتھ دلچسپ گفتگو ہو ئی نیز جماعتی کتب بھی کچھ اپنے ساتھ لے کر گئے۔

دوسرا سٹال آبادی کے لحاظ سے فن لینڈ کے دوسرے بڑے شہر Tampere میں مجلس انصار اللہ نیز مقامی جماعت کے تعاون سے پہلی بار ایک جگہ کرایہ پر حاصل کر کے لگایا گیا۔ ہیلسنکی سے مکرم معصوم احمد صاحب قا ئد تبلیغ اور خاکسار (قا ئد اشاعت مجلس انصاراللہ فن لینڈ) بھی اس پروگرام میں شامل ہوئے اور مکرم شہزاد انور صاحب صدرجماعت احمدیہ تامپرے کے ساتھ مل کر سٹال لگایا۔ شروع میں لوگوں میں کچھ جھجک رہی لیکن آہستہ آہستہ لوگوں کی توجہ ٹینٹ کی طرف ہوئی اور بہت سے لوگوں نے رُک کر حضرت مسیح موعودؑ کی تصویر کو دیکھا اور پیغام کو پڑھا۔ کچھ لوگ سٹال پر بھی آ ئے اور مختلف سوالات پوچھے جنہیں اسلام احمدیت کا تعارف کروایا گیا اور حضرت مسیح موعودؑ کے دعاوی کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر جماعتی تعارف پر مبنی بروشرز بھی تقسیم کیے گئے اور مختلف جماعتی کتب بھی تحفۃً دی گئیں۔ زائرین کے لیے مختلف قسم کی ریفریشمنٹس کا بھی انتظام تھا۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ پروگرام بہت کامیاب رہا جس کے ذریعہ سے احمدیت یعنی حقیقی اسلام کا پیغام فن لینڈ کے دو شہروں کے عوام تک پہنچانے کی توفیق ملی۔ شام پانچ بجے دعا کے ساتھ اس سٹال کا اختتام ہوا۔

(رپورٹ: طاہر احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button