کلام حضرت مصلح موعود ؓ

منظوم کلام حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ

(جلسہ سالانہ جرمنی کے تیسرے اجلاس میں پڑھی جانے والی دوسری نظم)

دل دے کہ ہم نے ان کی محبت کو پالیا
بے کار چیز دے کے دُرِبے بہا لیا

میں مانگنے گیا تھا کوئی ان کی یادگار
لیکن وہاں انھوں نے مرا دل اڑا لیا

بھاگا تھا ان کو چھوڑ کے یونسؑ کی طرح میں
لیکن انہوں نے بھاگ کے پیچھے سے آلیا

ہنستے ہی ہنستے روٹھ گئے تھے وہ ایک دن
ہم نے بھی روٹھ روٹھ کے ان کو منا لیا

یہ دیکھ کر کے دل کو لیے جارہے ہیں وہ
میں نے بھی ان کے حسن کا نقشہ اڑا لیا

عشق ووفا کا کام نہیں نالہ وفغاں
بھر آیا دل تو چپکے سے آنسو بہا لیا

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button