جلسہ سالانہ جرمنی ۲۰۲۴ء (جہاں حضور ’’وڈیولِنک‘‘ کے ذریعہ خطاب فرمائیں گے)
(جماعت جرمنی کے جذبات کی ترجمان – ایک نظم)
فاصلے بھی ہیں، قربتیں بھی ہیں
وصل کی ساری نعمتیں بھی ہیں
دل میں محسوس کر رہے ہیں تجھے
دید میں ایسی برکتیں بھی ہیں
ساغرِ جَم میں ایسا نُور اُترا
جس میں قلزم کی وسعتیں بھی ہیں
ہے سلیمان تخت پر موجود
کُل جہاں کی سِیاحتیں بھی ہیں
تُو ہے ہر گھر میں انجمن آرا
گو بظاہر مسافتیں بھی ہیں
صبر کا ایک امتحاں ہی سہی
ہم پہ لاکھوں عنایتیں بھی ہیں
٭…٭…٭